نئی دہلی: کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دستیاب نہیں کرائے ہیں اور ان کے خوابوں کو توڑا ہے اس لئے عام انتخاب میں بے روزگاری سب سے بڑا موضوع ہوگا۔
کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں پارٹی کی معمول کی بریفنگ میں کہا کہ مودی حکومت کے دور میں ملک میں بے روزگاری چار دہائیوں میں سب سے اوپر کی سطح پر پہنچ گئی یہ جب کہ اقتدار میں آنے سے پہلے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مویدی نے ملک کے نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے پانچ سال میں ملک کے دس کروڑ نوجوانوں کو نوکری کے نئے مواقع فراہم کرانے کی بات کی تھی لیکن نوٹ بندی کرکے انہوں نے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی ملازمتیں چھین لیں۔ اس کے بعد آدھاادھورا جی ایس ٹی نافذ کیا جس سے کروڑوں لوگوں کا کاروبار بندہوگیا ۔ ملازمتوں کی حالت اب بھی سدھر نہیں رہی ہے اور پچھلے سال دس لاکھ لوگوں کی ملازمتیں چلی گئیں۔
ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں ملک کے سامنے سب سے بڑ ااقتصادی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس مدت میں ملک کے کسانوں کی آمدنی چودہ سال کے سب سے نچلی سطح پر پہنچی ہے۔ نئی سرمایہ کاری بھی چودہ سال میں سب سے کم آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز