ایک جانب یوگی حکومت اپنی دوسری مدت کار کے سو دن منانے میں مصروف ہے تو دوسری جانب خبر یہ آ رہی ہے کہ آگرہ میں بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کر کے ایک خاندان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خودکشی نوٹ میں بے روزگاری کا معاملہ لکھا گیا ہے۔ ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ سیکٹر 10 کے رہنے والے سونو شرما نے آج اپنی بیوی اور بیٹی سرشٹی شرما کے ساتھ پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ چھوٹے بیٹے نے خالہ کو بتایا کہ ڈر لگ رہا ہے کہ سب کمرے میں لٹک رہے ہیں۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ ملا ہے، لیکن پولیس نے ابھی تک اسے اجاگر نہیں کیا ہے۔ تاہم سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آگرہ نے خودکشی نوٹ کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور خودکشی نوٹ کی لکھاوٹ متوفی سونو کی ہینڈ رائٹنگ سے ملا کر دیکھی جا رہی ہے۔
Published: undefined
ای ڈبلیو ایس مکان نمبر 1046 میں 38 سالہ سونو شرما اپنی 35 سالہ بیوی، 9 سالہ بیٹی سرشٹی اور بیٹے کے ساتھ مکان کے اوپری حصے میں رہتے تھے۔ منگل کی رات پوری فیملی ایک ہی کمرے میں ایک ساتھ سوئی تھی۔ سونو کا بیٹا شیام صبح تقریباً سات بجے نیچے آیا اور کھیلنے لگا۔
Published: undefined
سونو کے پڑوس میں رہنے والی اس کی سالی یعنی اس کے بیٹے کی خالہ نے شیام کو گھر سے آٹا لانے کو کہا۔ شیام آٹا لینے اپنے گھر گیا اور واپس آکر بتایا کہ اس کے والد، ماں اور بہن کمرے میں لٹک رہے ہیں۔ متوفی سونو کے بہنوئی وجے کشیپ اور دیگر لوگ گھر پہنچے اور دیکھا کہ تینوں کی لاشیں پھندے سے لٹکی ہوئی تھیں۔ وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
Published: undefined
نیوز پورٹل کے مطابق اس معاملے میں ایس ایس پی پربھاکر چودھری نے بتایا کہ موقع سے انتہائی جذباتی انداز میں لکھا گیا ایک سوسائڈ نوٹ ملا ہے، متوفی گزشتہ کئی دنوں سے بے روزگار تھا، تینوں (میاں بیوی اور بیٹی) نے آپس میں بات کی اور یہ قدم اٹھایا۔ مقتول سونو کے بیٹے نے بتایا کہ میں صبح کھیلنے کے لیے نیچے آیا تھا، آٹا لینے آئے تو تینوں لٹکے ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined