مرکزی حکومت نے ’اُجولا یوجنا‘ کے تحت آنے والے مستفیدین کے لیے آج ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے گیس سلنڈر کی سبسڈی میں اضافہ کرتے ہوئے 200 روپے کی جگہ 300 کر دیا ہے۔ یعنی اُجولا یوجنا کے تحت آنے والے لوگوں کو اب 600 روپے میں گیس سلنڈر دستیاب ہوگا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 37 دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب حکومت نے اُجولا یوجنا کے تحت گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس کا فائدہ تقریباً 10 کروڑ گھروں کو پہنچے گا۔ آج سے قبل 29 اگست کو حکومت نے اُجولا یوجنا کے تحت گیس سلنڈر کی قیمت 200 روپے کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
گیس سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ مرکزی کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ کابینہ کے فیصلوں پر ایک بریفنگ کے دوران مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ’پردھان منتری اُجولا یوجنا‘ کے تحت آنے والے لوگوں کے لیے سبسیڈی رقم 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی ایل پی جی سلنڈر کر دی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ جب ایل پی جی سلنڈر کی اصل قیمت 1100 روپے تھی تو اُجولا یوجنا کے تحت پہلے سے ہی 200 روپے کی چھوٹ دی جاتی تھی۔ بعد ازاں 29 اگست کو جب مزید 200 روپے کی چھوٹ دی گئی تو ایل پی جی سلنڈر 7 روپے میں ملنے لگی۔ اب جبکہ 100 روپے مزید کمی کا اعلان کیا گیا ہے تو ایل پی جی سلنڈر 600 روپے میں حاصل ہو سکیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز