رائے گڑھ (چھتیس گڑھ): کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا دو دن کے وقفے کے بعد آج 11 فروری 2024 کو رائے گڑھ سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔
راہل گاندھی دہلی سے جندل ہوائی اڈے پر پہنچیں گے، جس کے بعد گاندھی مجسمہ سے نیائے یاترا شروع ہوگی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش، کنہیا کمار اور چھتیس گڑھ کے کئی بڑے کانگریسی لیڈر بھی موجود ہوں گے۔
Published: undefined
نیائے یاترا انچارج اوشا نائیڈو نے بتایا کہ یہ یاترا رائے گڑھ کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کھرسیا اسمبلی پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی انصاف کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور یاترا کے ذریعے لوگوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔
بھارت جوڑو نیائے یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے ریاست کے سینئر کانگریس لیڈران بشمول چھتیس گڑھ ریاستی کانگریس صدر دیپک بیج، سابق ریاستی صدر موہن مرکام شہر پہنچ گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر یاترا کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں اور اتوار کو کانگریس لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کر کے شروع ہونے والی یاترا کو حتمی شکل دیں گے۔ تمام رہنماؤں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ 14 مقامات پر راہل گاندھی کے استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ راہل گاندھی شہر کے اسٹیشن چوک، ستّی گوڑی چوک، گھڈی چوک سے ہوتے ہوئے کیورا باری بس اسٹینڈ چوک تک پیدل یاترا کریں گے۔ اس کے علاوہ جن نائک رام کمار اگروال پرتیما چوک پر کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے۔
Published: undefined
اس میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کھرسیا کے راستے سکتی کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس دوران چھتیس گڑھ کے انچارج سچن پائلٹ، سابق سی ایم بھوپیش بگھیل، پی سی سی صدر دیپک بیج، سابق ریاستی صدر موہن مارکم سمیت کئی سینئر لیڈران ان کے ساتھ موجود رہیں گے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز