جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ 1974میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی قیادت میں ہندوستان نے اپنا پہلا جوہری ٹیسٹ کیا اور جوہری سفر کا نیا باب لکھا گیا۔
Published: undefined
گہلوت نے 1974میں آج کے دن سرحدی جیسلمیر ضلع کے پوکھران میں ہندوستان کا پہلا زیرزمین جوہری ٹیسٹ کرنے کے دن کے موقع پر کہا کہ اسی دن 1974 میں ہندوستان نے اپنا پہلا جوہری ٹیسٹ محترمہ اندرا گاندھی کی قیادت میں ہمارے سائنسدانوں اور فوجی حکام کی انتھک کوششوں اور تعاون سے کیا تھا۔
Published: undefined
انہوں نے ان لوگوں کوخراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہنودستان کے جوہر ی سفر میں ایک نیا باب لکھا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلی سچن پائلٹ نے کہاکہ محترمہ اندرا گاندھی کی دوراندیشی کے نتیجہ میں ہی ہندوستان دنیا کا چھٹا جوہری طاقت رکھنے والا ملک بنا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 18 مئی 1974 کو ہندوستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کی قیادت میں پوکھران میں ہندوستان کا پہلا زیر زمین جوہری ٹیسٹ ’اسمائلنگ بدھا‘ مکمل ہوا تھا۔ خیال رہے کہ ہندوستان نے پوکھران میں اپنا پہلا زیرزمین اسمائلنگ بدھا 18مئی 1974کو کیا تھا۔ اس کے بعد 11اور 13مئی 1998کو مزید زیرزمین جوہری ٹیسٹ کئے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula