قومی خبریں

کرناٹک: بنگلورو میں زیر تعمیر میٹرو پلر منہدم، 2 افراد ہلاک، کانگریس نے کہا ’40 فیصد کمیشن حکومت کا نتیجہ‘

کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار کا کہنا ہے کہ ’’بنگلورو میں میٹرو کا پلر منہدم ہو گیا، یہ ’40 فیصد کمیشن‘ والی حکومت کا نتیجہ ہے۔ ترقیاتی کاموں میں کوئی معیار نہیں ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بنگلورو کے آؤٹر رنگ روڈ میں زیر تعمیر میٹرو کا پلر منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے ایک ہی کنبہ کے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مہلوکین میں ایک خاتون اور اس کا 2.5 سال کا بیٹا شامل ہے جس کی دردناک موت ہوئی ہے۔ پولیس کا اس واقعہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ معاملہ صبح تقریباً 11 بجے کا ہے جب پلر کی تعمیر کے لیے لگایا گیا ٹی ایم ٹی سریا ان کے اسکوٹر پر گر گیا۔ کھمبے کی اونچائی 40 فیٹ سے زیادہ اور وزن کئی ٹن تھا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ وہاں موجود لوگوں نے ماں اور بیٹے دونوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا، لیکن انھیں بچایا نہیں جا سکا۔ پولیس کے مطابق انھوں نے معاملہ درج کر لیا ہے اور اس معاملے میں جلد جانچ شروع کی جائے گی۔ اس واقعہ کی وجہ سے کچھ دیر تک علاقہ میں ٹریفک جام کی حالت بھی پیدا ہو گئی تھی۔

Published: undefined

اس دردناک حادثہ کے بعد کانگریس نے کرناٹک کی بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار کا کہنا ہے کہ ’’بنگلورو میں میٹرو کا پلر منہدم ہو گیا۔ یہ ’40 فیصد کمیشن‘ والی حکومت کا نتیجہ ہے۔ ترقیاتی کاموں میں کوئی معیار نہیں ہے۔ لوگوں کا اس حکومت پر سے بھروسہ اٹھتا جا رہا ہے۔ ہر جگہ بدعنوانی دکھائی دے رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined