نئی دہلی: محکمہ مواصلات کے چیئرمین اور سابق ایم ایل اے انل بھاردواج، دہلی حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، ترجمان اونیکا مہروترا اور محکمہ مواصلات کے نائب چیئرمین انوج اتریہ نے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر راجیو بھون میں آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
Published: undefined
انل بھاردواج نے کہا کہ کارپوریشن انتخابات میں جیت حاصل کر ہم دہلی کو اپنی چمکتی ہوئی دہلی بنائیں گے، ایک قدم کا بدلاؤ لاکر کارپوریشن میں کانگریس کا میئر بنائیں گے۔ برے حالات سے گزر رہی دہلی میں تبدیلی لا کر ہم دہلی کو قرض سے پاک دہلی بنائیں گے۔ کارپوریشن کی آمدنی کو دوگنی کریں گے، جس کے لیے کانگریس کے پاس ایک منصوبہ ہے جس کے لیے پارٹی دہلی کو قرض سے پاک، بدعنوانی سے پاک، شفاف انتظامیہ دے کر صاف اور منظم "میری چمکتی دہلی" بنانے کے مشن کے تحت کام کرے گی۔
Published: undefined
انل بھاردواج نے کہا کہ کارپوریشن 3000 کروڑ کے قرض میں ڈوب گئی ہے، کیونکہ بی جے پی جس نے کارپوریشن میں شفاف حکومت، پارکنگ، صاف ستھرا شہر بنانے کا وعدہ کیا تھا، وہ 15 سالہ دور حکومت میں اس کے کونسلروں نے دہلی کو بدحال کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے آج دہلی کے باشندے خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ بی جے پی کارپوریشن میں ہونے والی بدعنوانی کو بھی جانتی ہے، اسی لیے وہ ہر بار کارپوریشن کے انتخابات میں اپنے امیدوار بدلتی ہے، پچھلے 15 سالوں میں 30 میئر بنانے کے باوجود ان کے پاس دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ایسا چہرہ بھی نہیں ہے جس کے دم پر وہ انتخاب لڑ سکیں۔ بی جے پی پوری دہلی میں وزیر اعظم مودی کے بڑے ہورڈنگ پوسٹر لگا کر کارپوریشن انتخابات جیتنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز