آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ’وزارت اعلیٰ کی ایک اور مدت کار‘ کی خواہش این ڈی اے کی ’یقینی شکست‘ کی نشاندہی کرتی ہے۔ وہ ایک انتخابی ریلی کے دوران نتیش کمار کی زبان پھسلنے کا حوالہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (نتش کمار) چاہتے ہیں کہ نریندر مودی ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بنیں۔ کبھی کبھی اندر کی بات سامنے آ ہی جاتی ہے۔ مودی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بننے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ ’مزاج رکھئے ٹناٹن-ٹناٹن، نوکری ملے گی پھٹاپھٹ-پھٹاپھٹ، غریب دیدی کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ جائی کھٹاکھٹ-کھٹاکھٹ، بی جے پی کے ہو جائی صفا چٹ-صفاچٹ اور لالٹین پر ووٹ گری ٹھکاٹک-ٹھکاٹک‘۔ انہوں نے کہا کہ میسا دیدی یہاں سے الیکشن لڑ رہی ہیں، یکم جون کو لالٹین کے انتخابی نشان پر بٹن دبا کر لالو جی اور راہول گاندھی جی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں اور انہیں بھاری ووٹوں سے جتائیں۔ آر جے ڈی لیڈر نے نتیش کمار کے اتوار کو انتخابی ریلی میں دیئے گیے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل چاچا نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ نریندر مودی جی وزیر اعلیٰ بنیں۔ کبھی نہ کبھی اندر کی بات سامنے آہی جاتی ہے۔ چاچا جی بنارس میں مودی جی کی نامزدگی میں بھی نہیں گئے، وہ بیمار پڑ گئے۔ سمجھنے والے سمجھتے ہیں۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ جو کام ہم نے 17 مہینوں میں کیا وہ 17 سالوں میں بھی نہیں ہوا۔ نوجوانوں کو پانچ لاکھ سرکاری نوکریاں دی گئیں۔ تین لاکھ نوکریاں دینے کے عمل کو لاگو کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چاچا جی (وزیر اعلیٰ نتیش کمار) ادھر کا رخ نہ کرتے تو آٹھ لاکھ (نوکری) ہو جاتا۔ اب وہ پلٹ گئے کیونکہ بی جے پی والوں نے انہیں ’ہائی جیک‘ کر لیا۔ وہ تو بزرگ ہیں۔ ہم تو اپنے چاچا کی عزت کرتے ہیں۔ وہ بزرگ ہیں، گارجین کی طرح ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ وہ جہاں بھی رہیں خوش و صحت مند رہیں۔ لیکن چاچا نے کہا تھا کہ جو 14 میں آئے ہیں وہ 24 میں جائیں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ بھلے ہی چاچا کا جسم وہاں ہے لیکن دل یہاں ہے۔
Published: undefined
پی ایم مودی پرتنقید کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ جب منڈل تحریک شروع ہوئی تو وہ اپنے گرو اڈوانی جی کے ساتھ ان کے رتھ کے ہمسفر بنے تھے۔ وہ ریزرویشن کی مخالفت کر رہے تھے اور اب یہاں بہار آکر کہتے ہیں کہ لالٹین والے لوگ (آر جے ڈی کا انتخابی نشان) دلتوں اور پسماندہ طبقات کا ریزرویشن چھین لیں گے۔ ارے لالو جی نے غریبوں کو آواز دی۔ منڈل کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کروایا۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ پی ایم کام کی بات نہیں کرتے ہیں، انہیں حساب دینا چاہئے تھا کہ انہوں نے اپنے 10 سال کے دور حکومت میں بہار کے لئے کیا کیا۔ تیجاشوی نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری، غربت اور مہنگائی ہے، لیکن ہمارے وزیر اعظم غریبوں کا ’غ‘ نہیں بولتے، بیروزگاری کا ’ب‘ نہیں بولتے، مہنگائی کا ’م‘ نہیں بولتے۔ یہاں آکر وہ مٹن، مچھلی، منگل سوتر، مندر-مسجد بولتے ہیں کہ لالٹین ولا ’مجرا‘ کرتا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نے وقار کو مجروح کرنے والی بات کی ہے۔
پی ایم مودی کے حالیہ ’بہار کو لوٹنے‘ کے بیان پر تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے لوگ کسی سے نہیں ڈرتے۔ ایک 73 سالہ شخص (پی ایم مودی) ایک 34 سالہ نوجوان کو جیل کی دھمکی دے رہا ہے۔ بہار کے لوگ گجرات کے لوگوں سے نہیں ڈرتے۔ بہار کے لوگ کسی سے نہیں ڈرتے، ہمارے بھگوان کرشن کی پیدائش جیل میں ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined