ممبئی: کورونا کورونا کی دوسری وبا ٔ کو قابو میں پانے کیلئے یونانی دوا مفید،محتاط اور موثر ہے اور اس کے اثرات کورونا کے مریضوں پر انتہائی موثر دکھلائی دے رہے ہیں لہذا حکومت یونانی دواوں کے استعمال کیلئے ایک گائیڈلائن جاری کرے۔ ان خیالات کا اظہار کووڈ-19 کے موجودہ حالات اور اس میں یونانی اصول و طریقہ علاج کا کیا رول ہوگاپر منعقدہ ایک زوم میٹنگ کے دوران شرکائے میٹنگ نے کیا۔
Published: undefined
یونانی معالجین کی تنظیم امپا مہاراشٹرا نے اس ضمن میں ایک زوم میٹنگ کا انعقاد کیاتھا۔ اس زوم میٹنگ میں مہاراشٹر کے سبھی یونانی کالج کے مینجمنٹ، پرنسپل اساتذہ،یونانی کنسلٹنٹس سینٹر کے حکمآء، اور سینیر پریکٹشنر اور سبھی یونانی پریکٹشنر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے حصہ لیا اور اپنی رائے سے نوازا، اور متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ جس طرح سے پہلے فیز میں کووڈ-19 کی امیونیٹی، تدارک، علاج معالجہ، بحالی کی گائیڈ لائن بنائی گئی تھی اسی طرح سے بنائی جائے۔
Published: undefined
ڈاکٹر ظہیر قاضی صدر انجمن اسلام نے امپا کے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ہمارے یونانی پریکٹشنر ہمیشہ اس بات کی کی کوشش کرتے ہیں کہ مریض کو زیادہ سے زیادہ اس پیتھی سے فائدہ پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری پیتھی کی طرح بھی اسے قومی دھارے میں رہنے کیلئے ہمارے یونانی گریجویٹس بہت سے کووڈ سنٹرز میں فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں اور مریضوں کی بہترین طریقہ سے نگہداشت کیلئے کافی اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔
Published: undefined
مہاراشٹر سرکار کی کووڈ-19کی ٹاسک فورس نے جو احتیاطی تدابیر،علاج معالجہ تدابیر، بحالی کی تدابیر کی گائیڈ لائن بنائی ہےاس پر وہ عمل پیرا ہیںاور یونانی طریقہ علاج کو فروغ ملے اس کے لیے کوشاں ہیں۔ اس میٹنگ میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آپ سبھی لوگ کووڈ-19 کا ٹیکا لگوائیں جسے میں نے خودلگوایا ہے جوبہت ہی محفوظ اور کارآمد ہے اس کے لگانے کے بعد انفیکشن اگر ہو بھی جاتا ہے تو بہت ہی خفیف قسم کا ہوگا اورآپ کو اس بیماری سے کوئی پیچیدگیاں نہیں ہوںگی۔
Published: undefined
اس موقع پرممبئی انکم ٹیکس کے کمشنر ڈاکٹر وسیم الرحمان جو کہ یونانی گریجویٹس ہیں،انھوں نے یونانی معالجین کے اقدامات کو سراہااور کہا کہ کورونا کے ابتدائی ایام میں یعنی کہ پہلی لہر کے دوران یونانی کے گریجویٹس نے یونانی دواؤں کے ذریعے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی خدمات کیں اور آج ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے تمام مریضوں کو یونانی دوائی دے کر زیادہ سے زیادہ مریضوں صحت یاب کریں۔
Published: undefined
ڈاکٹر وسیم الرحمان نے سبھی یونانی پریکٹشنر سے گزارش کی کہ اپنی کوشش جاری رکھیں اور یونانانی دواؤں کے ذریعے علاج معالجہ کریں تاکہ عوام بھی فیض یاب ہوں اور یونانی طریقہ علاج کو بھی فروغ ملے۔ امپا کے جنرل سیکرٹری و کووڈ ٹاسک فورس کے ممبرڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ ہماری سرکار حتی الامکان کوشش کر رہی کہ مریضوں کو اس وباء سے نجات ملے۔کووڈ ٹاسک فورس یونانی کو بڑھاوا دینے کے لئے کافی مثبت ھے۔سبھی یونانی پریکٹیشنر سے درخواست ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ یونانی دواؤں کا اس وباءمیں مریضوں کو استعمال کروائیں کیوں کہ یونانی دوایں مفید، محظوظ، محتاط اور موثر ہیں۔ انہوں نے سبھی یونانی پریکٹشنر سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ وہ اپنی پریکٹیش بہت ہی احتیاط کے ساتھ کریں اور اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے آئیں کیونکہ وہ خود اپنے خاندان کے نگہبان ہیں، میرا خاندان میری ذمہ داری کے قول پر عمل کرتے ہوئے خود کو بھی اور اپنے خاندان کو بھی محفوظ رکھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز