لکھنؤ: اومیش پال قتل کیس میں پولیس عتیق احمد اور اس کے اہل خانہ پر مسلسل شکنجہ کس رہی ہے۔ الہ آباد (پریاگ راج) پولیس نے عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین کی اطلاع دینے پر 25 ہزار انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے عتیق احمد کے بیٹے اسد پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
سوال یہ ہے کہ اس معاملے میں پولیس عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین پر اپنی گرفت کیوں سخت کر رہی ہے؟ شوٹر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اومیش پال کو قتل کرنے کے بعد شائستہ پروین سے ملنے گیا تھا۔ اومیش پال قتل کیس میں شائستہ پروین کی 2.5 لاکھ روپے کے انعامی صابر کے ساتھ ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ صابر وہی ہے جس نے کار میں بیٹھے اومیش پال کے گنر کو گولی ماری تھی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اومیش پال کے قتل کے بعد عتیق احمد اور اس کے اہل خانہ کو لگاتار مشکلات کا سامنا ہے۔ عتیق کے کنبے کے متعدد افراد پہلے ہی جیل میں ہے، جبکہ متعدد فرار ہیں، جبکہ عتیق احمد پہلے ہی سابرمتی جیل میں بند ہے۔ عتیق کے پانچ بیٹوں میں بڑا بیٹا عمر اور دوسرا بیٹا علی احمد جیل میں بند ہیں۔ وہیں تیسرا بیٹا اسد امیش پال کے قتل کے بعد فرار ہے۔
Published: undefined
عتیق احمد کے چوتھے اور پانچویں بیٹوں اہزم احمد اور ابان احمد کی کوئی خبر نہیں ہے۔ عتیق کی اہلیہ شائستہ پروین کا کہنا ہے کہ ان کے دونوں چھوٹے بیٹے لاپتہ ہیں۔ شائستہ پروین نے کچھ دن پہلے ہی الہ آباد ہائی کورٹ میں ہیبیس کارپس کی درخواست دائر کی تھی۔ شائستہ نے اپنے دونوں نابالغ بیٹوں اہزم احمد اور ابان احمد کو پیش کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ اس معاملے کی 13 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ شائستہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے دونوں نابالغ بیٹوں کو پیش کیا جائے۔ الزام ہے کہ اس کے دونوں بیٹوں کو پولیس نے لاپتہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
اومیش پال اور ان کے دو سیکورٹی اہلکاروں سندیپ نشاد اور راگھویندر کو 24 فروری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں اومیش پال کی بیوی جیا پال نے عتیق احمد، اس کے بھائی اشرف، بیوی شائستہ پروین، دو بیٹوں، عتیق کے ساتھیوں گڈو مسلم، غلام محمد اور دیگر 9 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس اس معاملے میں مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز