نئی دہلی: روس کے سرکاری میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق روسی حکام نے یوکرین کے شہر سومی اور خارکیف سے ہندوستانی طلبا کے انخلا کے لئے 130 بسوں کا انتظام کیا ہے۔ اس پر ہندوستان نے جمعہ کے روز کہا کہ جنگ بندی کے بغیر ان کا انخلا ممکن نہیں ہے کیونکہ ان علاقوں میں فائرنگ اور بمباری جاری ہے۔
Published: 05 Mar 2022, 10:19 AM IST
روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے روس کے اعلیٰ فوجی اہلکار کرنل جنرل میخائل میزنتسیف کے حوالے سے بتایا کہ روس جنگ زدہ یوکرین کے خارکیف اور سومی شہروں میں پھنسے ہوئے ہندوستانی طلبا اور دیگر غیر ملکیوں کو نکالنے کے لئے بیلگوروڈ خطے سے 130 بسیں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
Published: 05 Mar 2022, 10:19 AM IST
تاس نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے جنگ زدہ یوکرین سے ہندوستانیوں کے محفوظ انخلا پر بات چیت کرنے کے ایک دن بعد روس کی جانب سے بسوں کے انتظام کی اطلاع دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 700 سے زیادہ ہندوستانی طلبا سومی میں پھنسے ہوئے ہیں، جن کے پاس خوراک اور پانی جیسی بنیادی ضروریات ختم ہو گئی ہیں اور وہ ہندوستانی حکومت سے اپنے انخلاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Published: 05 Mar 2022, 10:19 AM IST
دریں اثنا، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی اہلکاروں کو بیلگورڈ میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ ہندوستانی شہریوں بشمول سومی اور خارکیف میں پھنسے ہوئے طلبا کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیں اور ایک بار محفوظ راستہ فراہم کر دیا جائے یا جنگ بندی ہو جائے تو ان کا انخلا کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہندوستان کی بنیادی تشویش مشرقی یوکرین میں خارکیف اور سومی کے تنازعات والے علاقوں سے اپنے شہریوں کا انخلا ہے۔
Published: 05 Mar 2022, 10:19 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Mar 2022, 10:19 AM IST