پیپر لیک معاملہ میں فرار چل رہے 50000 کے انعامی سابق بی جے پی لیڈر سنجے دھاریوال کو آخر کار ایس آئی ٹی نے گرفتار کر ہی لیا۔ اس کے قبضے سے 4.25 لاکھ روپے کی نقدی اور دو بلینک چیک برآمد ہوئے ہیں۔ اتراکھنڈ پبلک سروس کمیشن کی پٹواری اور جے ای اے ای بھرتی امتحان کا پیپر لیک کرنے کے معاملے میں نارسن کے محمد پور گاؤں کا پردھان اور بی جے پی کا سابق منگلور ڈویژن صدر سنجے دھاریوال ایس آئی ٹی کی گرفت سے لگاتار فرار چل رہا تھا۔ اس کی گرفتاری پر آئی جی گڑھوال کرن سنگھ ناگنیال نے 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس آئی ٹی قرقی سے پہلے منادی کی کارروائی انجام دے چکی تھی، جبکہ قرقی کے لیے بھی کورٹ میں عرضی داخل کی جا چکی تھی۔ کورٹ سے ہری جھنڈی ملنے پر کسی بھی دن قرقی کی کارروائی کی جانی تھی۔ دوسری طرف ایس آئی ٹی کی ایک ٹیم شدت کے ساتھ سنجے دھاریوال کی تلاش میں مصروف تھی۔ مخبر سے اطلاع ملنے پر ایس آئی ٹی کی ٹیم نے نارسن علاقہ سے سنجے دھاریوال کو گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
ایس ایس پی اجئے سنگھ نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سنجے دھاریوال کی نشاندہی پر امتحان دہندگان کو نقل والی جگہوں تک لانے اور امتحان مراکز تک لے جانے میں استعمال کی گئی گاڑی ایچ آر 5692-75 کو محمد پور جٹ ہریدوار واقع گھر سے برآمد کی گئی۔ جبکہ سنجے دھاریوال کے بھائی سدھیر کے کرنال ہریانہ واقع مکان سے 4.25 لاکھ روپے اور دو بلینک چیک برآمد کیے ہیں۔
Published: undefined
اس رقم میں سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے پٹواری بھرتی اور 3 لاکھ 15 ہزار روپے کے علاوہ دونوں چیک اے ای/جے ای بھرتی سے جڑے طلبا سے لیے گئے تھے۔ ملزم کے بھائی سدھیر اور بہن کے داماد دیپیندر پنوار عرف سونو (باشندہ مکندر پور تھانہ غدر پور ضلع اودھم سنگھ نگر) کو قبل میں ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دونوں ہی معاملوں میں اب تک مجموعی طور پر 38 ملزمین کی گرفتاری ہو چکی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined