قومی خبریں

یو جی سی امتحانات، نئے داخلے اور نئے سیشن کے بارے میں جلد لے گا فیصلہ

یو جی سی نے کہا ہے کہ دونوں کمیٹیوں نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کر دی ہیں، اب یو جی سی کی میٹنگ میں ان رپورٹوں پر غور کیا جائے گا اور اگلے ہفتے تک کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور نئی ہدایات جاری کی جائیں گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ سے لاک ڈاؤن میں کالج اور یونیورسٹیوں کے بند ہو جانے کو دیکھتے ہوئے امتحانات نئے داخلے اور نیا سیشن شروع کرنے کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کرے گا۔ یو جی سی نے اس بارے میں خاکہ تیار کرنے اور بات چیت کے لئے دو کمیٹیوں کی تشکیل کی تھی، جس نے 24 تاریخ کو اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

Published: undefined

پہلی کمیٹی سینٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ کے وائس چانسلر آر سی كوهاڑ کی صدارت میں قائم کی گئی تھی اور دوسری کمیٹی اگنو کے وائس چانسلر ناگیشور راؤ کی صدارت میں قائم کی گئی تھی، پہلی کمیٹی کا کام لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے طلباء کے امتحان لینے، داخلے اور نئے سیشن شروع کرنے کے بارے میں سفارش دینا تھی۔ کالج اور یونیورسٹی کے بند ہونے کی پوزیشن میں طالب علموں سے کسی طرح امتحانات لیا جائے تاکہ تعلیمی سیشن میں تاخیر نہ ہو اور وقت پر نئے سیشن کا آغاز ہو سکے۔

Published: undefined

دوسری کمیٹی کا کام اس بارے میں رپورٹ کرنا تھا کہ لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں کس طرح طالب علموں کو آن لائن تعلیم کی سہولت دی جا سکتی ہے۔ یو جی سی نے کل دیر رات جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان دونوں کمیٹیوں نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے، اب یو جی سی کی میٹنگ میں ان رپورٹوں پر غور کیا جائے گا اور اگلے ہفتے کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

Published: undefined

یو جی سی نے میڈیا میں شائع ان رپورٹوں کو بھی مسترد کردیا ہے کہ اس نے کالج اور یونیورسٹی کے امتحانات کے سلسلے میں کوئی ہدایات جاری کی ہے۔ میڈیا کی رپورٹوں کو دیکھتے ہوئے یو جی سی نے کل رات اس بات کی تردید کردی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined