یونیورسٹی گرانٹس کمیشن یعنی یو جی سی نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر سے کہا ہے کہ وہ ’گئو وِگیان‘ (کاؤ سائنس) پر ہونے جا رہی قومی سطح کے آن لائن امتحان سے متعلق طلبا میں جوش و خروش پیدا کریں تاکہ وہ اپنی مرضی سے اس امتحان میں شریک ہوں۔ دراصل اس امتحان کا انعقاد ’نیشنل کام دھینو کمیشن‘ کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ امتحان کے لیے تاریخ 25 فروری طے ہے اور اس کے لیے کوئی رجسٹریشن فیس نہیں لیا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ’کام دھینو گئو وِگیان نشر و اشاعت امتحان‘ میں پرائمری اسکولوں سے لے کر مڈل اور ہائیر مڈل اسکولوں و کالجوں کے طلبا حصہ لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عام لوگ بھی اس امتحان میں شامل ہو سکتے ہیں۔قومی کام دھینو کمیشن نے 5 جنوری کو ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے بتایا تھا کہ اس امتحان کا مقصد سبھی ہندوستانیوں کے من میں گایوں کے بارے میں دلچسپی پیدا کرنا اور انھیں گایوں کی ان صلاحیتوں کے بارے میں بتایا ہے کہ گائے اگر دودھ دینا بند بھی کر دے تو بھی وہ کاروبار کے کتنے مواقع دے سکتی ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق یو جی سی کے سکریٹر رجنیش جین نے سبھی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ آل انڈیا آن لائن ’کام دھینو گئو وگیان نشر و اشاعت امتحان‘ میں اپنی خوشی سے شامل ہونے کے لیے طلبا کی حوصلہ افزائی کریں۔ یہ امتحان سنسکرت، ہندی، انگریزی، گجراتی، پنجابی، مراٹھی، کنڑ، ملیالم، تمل، مراٹھی، تیلگو اور اڑیہ زبان میں ہوگا جس میں معروضی سوالات پوچھے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز