قومی خبریں

یکم دسمبر نہیں، 28 نومبر کو وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے ادھو ٹھاکرے

این سی پی سربراہ شرد پوار نے تینوں پارٹیوں کی مشترکہ میٹنگ میں اعلان کیا تھا کہ نئی حکومت کی حلف برداری تقریب یکم دسمبر کو ہوگی لیکن گورنر سے ادھو ٹھاکرے کے ملنے کے بعد نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے 28 نومبر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدے کے لئے شیو سینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور کانگریس اتحاد کے امیدوار ہیں۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے کی جانب سے حکومت کے قیام کا دعوی کئے جانے کے بعد گورنر بی کے كوشياری کے آفس کی طرف سے ایک تصدیقی مکتوب جاری کیا گیا ہے۔ گورنر کے دفتر نے ممبئی کے شیواجی پارک میں تقریب میں حلف برداری کی تقریب کی اجازت دیتے ہوئے اس کے لئے تاریخ کی تصدیق کی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل این سی پی سربراہ شرد پوار نے تینوں پارٹیوں کی مشترکہ میٹنگ میں اعلان کیا تھا کہ نئی حکومت کی حلف برداری تقریب یکم دسمبر کو ہوگی لیکن گورنر سے ادھو ٹھاکرے کے ملنے کے بعد نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ شیوسینا کے سربراہ نے کانگریس اور این سی پی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ منگل کی رات گورنر سے مل کر حکومت کی تشکیل کا دعوی کیا تھا۔ کانگریس لیڈر بالا صاحب تھوراٹ نے کہا کہ صرف ادھو ٹھاکرے 28 نومبر کو حلف لیں گے جبکہ کابینہ کے دیگر اراکین بعد میں حلف لیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined