ممبئی: مہاراشٹرا مجلس قانون ساز کی رکنیت کے لیے نو منتخب وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور دیگر آٹھ ارکان نے مجلس قانون ساز کی رکنیت کا حلف لیا۔ انہیں چیئرمین رام راجے نمبالکر نے ودھان بھون میں حلف دلایا۔ یہ تمام 9 ارکان 14 مئی کو ریاستی مجلس قانون ساز کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ کیونکہ 9 نشستوں کے لئے صرف 9 نامزدگیاں ہی داخل کی گئیں تھیں۔
Published: undefined
14 مئی کو ریاستی مجلس قانون ساز کے لیے بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے علاوہ کونسل کی نائب چیئرپرسن نیلم گورھے (شیو سینا) کے علاوہ ، بی جے پی کے چار امیدوار رنجیت سنگھ موہیت پاٹل ، گوپی چند پڈالکر ، پروین دتکی اور رمیش کراڈ ، راشڑوادی کانگریس کے ششی کانت شنڈے اور امول مٹکاری اور کانگریس کے راجیش راٹھود بھی بلا مقابلہ منتخب قرار دیئے گئے تھے۔
Published: undefined
نامزدگی کی واپسی کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد جمعرات کے روز باضابطہ طور پر ان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور شیو سینا کے قائد ٹھاکرے خاندان کے پہلے شخص ہیں جو بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ اس انتخاب کے ساتھ ہی 59 سالہ ٹھاکرے، جو شیوسینا کے صدر بھی ہیں، نے بطور رکن مجلس قانون ساز کی حیثیت سے ایک نیا آغاز کیا ہے۔
Published: undefined
ٹھاکرے جنھوں نے 28 نومبر کو وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا تھا وہ کسی بھی ایوان کے رکن نہیں تھے اور اقتدار پر باقی رہنے کے لیے انھیں 27 مئی تک مجلس قانون ساز کا رکن ہونا ضروری تھا۔ واضح رہے ریاست کے ایوان بالا میں 9 خالی نشستیں، قانون ساز اسمبلی کے 288 ممبران پر مشتمل انتخابی کالج کے ذریعے رائے شماری سے پُر کی جاتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز