ممبئی: مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں ایک اور لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے لوگوں سے کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر ٹھاکرے نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ اگر کووڈ- 19 کے رہنما اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا تو ریاست کے پاس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
Published: undefined
جمعہ کی شام کورونا سے متاثرہ نندوربار ضلع کا دورہ کرنے کے بعد ، وزیر اعلی نے کہا کہ اگر لوگ کورونا کے رہنما خطوط پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ریاست کے پاس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے۔
مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ لوگ ویکسین لینے کے بعد بھی کووڈ- 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کریں اورتعاون کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined