ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ تازہ خبر کے مطابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے بیٹے اور ریاست کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ادھر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کل ریاست میں 27,126 نئےمعاملے سامنے آئے ہیں جو ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ ہیں۔اس سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ معاملوں کی تعداد 25,833 تھی ۔
Published: 21 Mar 2021, 8:11 AM IST
آدتیہ ٹھاکرے نے ٹویٹر کے ذریعہ بتایا کہ کچھ علامتوں کے بعد انہوں نے جانچ کرائی تھی جو پازیٹو آئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران جو لوگ ان سے رابطہ میں آئے ہیں وہ اپنی جانچ کرا لیں ۔انہوں نے لوگوں سے یہ بھی کہا ہےکہ یہ انتہائی ضروری ہےکہ لوگ بیماری کو لے کر لاپروائی نہ کریں۔
Published: 21 Mar 2021, 8:11 AM IST
واضح رہےممبئی میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ریاست میں کل ایک دن میں 92 افراد کی کورونا سے موت ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق پونے شہر میں کل سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے بعد ممبئی میں کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
Published: 21 Mar 2021, 8:11 AM IST
ریاست مہاراشٹر میں کورونا کی چین توڑنے کے لئے حکومت نے پہلے ہی کئی اقدام اٹھائے ہوئے ہیں ۔ حکومت نے جہاں ناگپور میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا ہو ا ہے وہیں کئی علاقوں میں رات کا کرفیو جاری ہے۔ ادھر پنجاب ، گجرات اور کرناٹک میں بھی کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
Published: 21 Mar 2021, 8:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Mar 2021, 8:11 AM IST
تصویر سوشل میڈیا