ممبئی: مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے فلمی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار کہا ہے کہ ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کرنے میں مکمل طور پر اہل ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کسی دیگر ایجنسی سے تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے بجائے اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ پولیس کے دے۔ ادھو ٹھاکرے کا یہ بیان اپوزیشن لیڈر دیویندر فڈنویس کے رد عمل اور اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کےذریعہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد آیا ہے۔
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر دیویندر فڈنویس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جو خود پانچ سال وزیر اعلی رہا ہو، وہ ریاستی پولیس کے قابل اعتبار ہونے پر شبہ ظاہر کر رہے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہم ریاستی پولیس پر تبصرے کی مذمت کرتے ہیں۔ فڈنویس نے یہ بھی کہا تھا کہ سوشانت کی موت کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو منی لانڈرنگ کے پہلو سے تحقیقات کے لئے مقدمہ درج کرنا چاہیے۔
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ممبئی پولیس ایک کورونا وایئرس رہی ہے اور اس کے بہت سے اہلکاروں کے انفیکشن کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ اس کی اہلیت پر سوال کرنا اس کی توہین کے مترادف ہے اور میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ ریاستی پولیس اس معاملے کی بہتر طریقے سے جانچ کرے گی اور مجرم کو سزا دے گی۔ تاہم ، براہ کرم اس معاملے کو مہاراشٹر بمقابلہ بہار کا مسئلہ نہ بنائیں۔ حال ہی میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا تھا کہ ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز