مہاراشٹرا کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اسمبلی میں حزب اختلاف کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس پر طنزکرتے ہوئے کہا کہ، اب کورونا وائرس کہہ رہا ہےکہ " میں پھرآونگا- میں پھرآونگا" واضح رہے کہ اقتدار سے ہاتھ دھونے کے بعد فڑنویس کا یہ جملہ کہ " می پنہا یین - می پنہا یین (میں پھرآونگا- میں پھر آونگا)کافی زیربحث رہا اور اس جملے کو لیکر اکثر انھیں مذاق کا مضوع بنایا جاتا رہا ہے۔
Published: undefined
گورنر کے خطاب پر اپنی تقریر کے آغاز میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام سوالوں کے جواب ہمارے پاس موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اسمبلی میں جواب کے دوران اپنے فیس بک لائیو پر فڑنویس کی طرف سے کی جانے والی تنقید کا بھی جواب دیا۔
Published: undefined
"میں کورونا دور میں فیس بک لائیو کرتا تھا۔ اس فیس بک لائیو آراء سے موصولہ معلومات کے مطابق ، اس فیس بک لائیو کی وجہ سے، مہاراشٹر کے لوگوں نے مجھے اپنے خاندان کا ممبر سمجھنا شروع کیا ، یہ میری زندگی کی سب سے بڑا سرمایہ ہے"۔ فیس بک لائیو سے میں مہاراشٹر کے لوگوں کے گھروں تک پہنچا ہوں،جو عوام کے لیے باعث صبر ثابت ہوا۔ وزیر اعلی نے کورونا دور کے اسکینڈل اور الزامات کی تنقید کا بھی جواب دیا۔ یہ ایک وائرس ہے ، اس وائرس نے کہا کہ میں دوبارہ آؤں گا ، میں دوبارہ آؤں گا اور کورونا وائرس دوبارہ آیا ، یہ کہتے ہوئے کہ وزیر اعلی نے اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس کو ایوان میں طنز کا نشانہ بنایا۔
Published: undefined
بی جے پی کی جانب سے شیو سینا کے ہندوتو پر اٹھائے جانے والے سوال پر سخت موقف اختیار کرتے ہوے ادھو نے کہا کہ ،" ہمیں اپنے ہندوتو پر فخر ہے، ہمیں کسی کو ہندوتو سکھانے ک ضرورت نہیں"۔ انھوں نے کہا کہ شیوسینا ہندوتوا پرقائم ہے اور وہ کبھی اپنے ہندوتوا سے غافل نہیں رہے گی اس لئے ہمیں ہندوتوا کاسبق سکھانے کی ضرورت نہیں۔ اس ضمن میں بابری مسجد کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت پر شیوسینا سربراہ بال ٹھاکرے نے کہا تھا کہ اگر بابری مسجد شیوسینکوں نے منہدم کی ہےتو مجھے اس پر فخر ہے اس لئے ہمیں ہندوتو یاد نہ دلایا جائے ۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کشمیر میں افضل گرو کو شہید کہنے والوں کے ساتھ سرکار سازی کرنا درست ہے اور ہمیں ہندوتوا سکھاتے ہیں ۔ ہم ہندوتوا پر قائم ہے سمجھوتہ بی جے پی نے ختم کیا تھا۔
Published: undefined
آج مہاراشٹر ایوان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں گورنر کے خطبہ استقبالیہ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کورونا سے متعلق بھی کہا کہ میں نے کورونا کے دوران عوام کو فیس بک لائیو کے معرفت پیغام دینے کی کوشش کی اور وہ مثبت اثرات کا حامل رہا ہے۔انہوں نےکہا کہ وہ سب سے کورونا اصول پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاستی سرکار کو بدنام کر کے دیگر ریاست کو آگے بڑھانے کا کام کیا جارہا ہے، کورونا میں اموات کی تعداد و اعداد و شمار کو کبھی پوشیدہ نہیں رکھا گیا اور کورونا ٹیسٹ کے اصل اعداد و شمار پیش کئے ہیں۔انہوں نےکہس کہ اگر جھوٹ بولنا ہوتا تو کبھی بھی بولا جا سکتا تھا لیکن ان کے خون میں جھوٹے بولنے کے جراثیم نہیں ہیں۔
Published: undefined
کسان قانون پر ادھو ٹھاکرےنے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ " کیا کسان دہشت گرد ہے؟ اگر کسان کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے تو بی جے پی والوں کو بھارت ماتا کی جئے بولنے کا بھی حق نہیں ہے" ۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنا ہو گی لیکن یہ عالم ہے کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے اور پٹرول کی قیمت بڑ ھ گئی ہےلیکن کسانوں کی آمدنی نہیں ۔د یویندر فڑنویس کو چیلینج کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے ایوان میں کہا کہ ودربھ کبھی تقسیم نہیں ہو گا یہ مہاراشٹر کا حصہ ہے اس کی ترقی کے لئے کام ضرور کیاجائے گا ۔
Published: undefined
کورونا کے لئے وزیر اعظم نے اچانک لاک ڈاؤن کیا اس دوران ہم نے مہاجر مزدوروں کو گھر جانے کی اجازت کے لئے کئی مرتبہ فون کیا جس وقت لاک ڈاؤن کی ضرورت تھی اس وقت لاک ڈاؤن کھول دیا گیا۔ مہاجر مزدوروں کو ہم نے اناج اورڈاکٹر تک مہیا کیے، کورونا میں عوام کو سہولت دینے کے لئے وزیر اعلی ریلیف فنڈ کے ساتھ پردھان منتری پی ایم کیئر فنڈ کا حساب کون دے گا اس معاملے میں کسی کو سوال پوچھنے کی اجازت نہیں ہے کسی میں ہمت نہیں ہے کسی نے سوال پوچھا تو وہ غدار وطن ہو گا ۔
Published: undefined
ادھو ٹھاکرے نے بتایا کہ ، ریاست میں کورونا پر قابو پانے کے لئے بہتر اقدامات کئے گئے ممبئی کے کستوربا اور پونہ میں کورونا مرکز اورطبی جانچ کے مراکز تھے، ممبئی میں بیس سے پچیس ہزار جانچ ہوتی ہیں ۔ کورونا مریضوں کوڈائیلسس کی سہولت بھی دی گئی ۔ کورونا کی زنجیر توڑنے کا ایک ہی حل لاک ڈاؤن ہے لیکن ہماری لاک ڈاؤن کی قطعی نیت نہیں ہے کیونکہ غریبوں کا چولہا ٹھنڈا ہو گا چولہا اس لئے کہا کیونکہ گیس مہنگا ہو گیا ہے۔
Published: undefined
انھوں نے کہا کہ ، "ہم نےجو مہم شروع کی ہے ’میں محفوظ تو میرا کنبہ محفوظ ہے‘اس مہم میں اپنے ریاست کے عوام کی فکرکرنا ہےکیونکہ ہم ں اپنے عوام سے محبت کرتےہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس آفت او ر ہنگامی کورونا حالات میں سیاسی کھیل نہ کھیلو ،عوام کی زندگی سےکھیل مت کرو ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔ لاک ڈاؤن میں حالات دوسرے تھے لیکن اب حالات اس کے برعکس ہے اگر لاک ڈاؤن سے محفوظ رہنا ہے توہاتھ دھونا، ماسک کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز