ممبئی: شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر بی جے پی اور شیو سینا کے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت والے دھڑے کو نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کے ترجمان ’سامنا‘ کے ذریعے انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ہر لڑائی جیتنی ہے اور ہم جیتیں گے ہی، لڑائی چاہے عدالت کی ہو یا کمیشن کی۔‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، "تاریخ میں ٹھگوں کی بغاوت کی طرح مہاراشٹر میں ہندوتوا کے نام پر جعلسازی کرنے والے لوگوں نے حد پار کر دی ہے لیکن صرف ہاتھ میں بھگوا رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، زعفران دل میں ہونا چاہئے۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو بچانا ہے اور ہندوتوا کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم عوام کے ذہن کی جنگ جیت گئے تو ان کے ذہن کا وہ جذبہ برقرار رہے گا، اس بات کو ذہن میں رکھیں۔
Published: undefined
اس دوران شیو سینا کو دھوکہ دینے والے شیواجی آڈل راؤ پاٹل کو نشانہ بناتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ حلقہ شیرور میں کچھ لوگوں نے پارٹی چھوڑی لیکن اب بھی وہ میرے ساتھ ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ شیو نیری قلعہ شیرور حلقہ میں ہے۔ جس علاقے میں شیونری ہے وہاں غداروں کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے، ورنہ شیو نیری کی توہین ہوگی۔
Published: undefined
قبل ازیں، پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ دسہرہ ریلی میں نظم و ضبط کے ساتھ شرکت کریں۔ شیو سینا کی ریلی 5 اکتوبر کو شیواجی پارک میں منعقد کی جا رہی ہے جس سے ادھو ٹھاکرے خطاب کریں گے۔
غور طلب ہے کہ شیوسینا کی دسہرہ ریلی مہاراشٹر کی سیاست میں خاص اہمیت کی حامل رہی ہے۔ فی الحال شیوسینا کے دونوں دھڑے جو کہ دو حصوں میں بٹ چکے ہیں، 5 اکتوبر کو ہونے والی دسہرہ ریلی میں اپنی طاقت دکھانے کی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز