قومی خبریں

پچھلی لڑائی جمہوریت کو بچانے کی تھی اور آئندہ اسمبلی کی لڑائی ہماری بقا کی جنگ ہے: ادھو ٹھاکرے

بی جے پی کے سابق ڈپٹی میئر راجو شندے سمیت چھ کارپوریٹروں نے شیو سینا (یو بی ٹی) میں شمولیت اختیار کی اور انھیں پارٹی کی رکنیت دی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اورنگ آباد میں کل شیو سینا (ٹھاکرے) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شندے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے گناہ چھپانے کے لیے اسکیموں کی بارش کی جا رہی ہے۔  ادھو نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کے درمیان جائیں اور شندے حکومت کی کھوکھلی اسکیموں کے بارے میں سچ بتائیں۔

Published: undefined

اورنگ آباد میں کل اتوار کو ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں شیو سنکلپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے سابق ڈپٹی میئر راجو شندے سمیت چھ کارپوریٹروں نے شیو سینا (یو بی ٹی) میں شمولیت اختیار کی اور انھیں پارٹی کی رکنیت دی گئی۔

Published: undefined

اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیو سینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے نے پورے مراٹھواڑہ میں شیوسینا کی توسیع کی تھی لیکن ہمیں لوک سبھا انتخابات میں یہ سیٹ کھونی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جیت یا ہار حتمی نہیں ہے۔ الیکشن ہارنے پر بھی زندگی ختم نہیں ہوتی۔ پچھلی لڑائی جمہوریت کو بچانے کی تھی اور آئندہ اسمبلی کی لڑائی ہماری بقا کی جنگ ہے۔ اس لیے کارکنان آئندہ انتخابات میں حکومت کے جعلی بیانیے کی نشاندہی کریں اور عوام کو اس کے بارے میں بتائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined