مہاراشٹر کی حکومت نےکووڈ کےبڑھتےمعاملات کو دیکھتےہوئےریاست میں تمام سماجی تقریبات پر پابندی لگادی ہے۔ پابندی عائد ہونےکےبعد آج سےمہاراشٹر ریاست میں کسی بھی قسم کی سرکاری، مذہبی، سیاسی اور سماجی تقریب منعقد نہیں کی جا سکتی۔
Published: 22 Feb 2021, 8:41 AM IST
مہاراشٹر کےوزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست کےعوام کوسخت انتباہ کرتےہوئےکہا کہ اگر انہوں کووڈ کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی تو سخت لاک ڈاؤن نافذکیاجائے گا۔ انہوں نےنعرہ دیا’ماسک پہنو اور لاک ڈاؤن کو نہ کہو‘۔ وزیراعلی نے کہا کہ یومیہ سات ہزارکے معاملوں سےتشویش پیدا ہوگئی ہے اور اگلےپندرہ روزمیں یہ واضح ہوجائے گا کہ ریاست میں کورونا کی دوسری لہر ہےیانہیں۔
Published: 22 Feb 2021, 8:41 AM IST
وزیراعلی نےکہا کہ اگرکورونا کی صورتحٓال خراب ہوئی تو ہمیں لاک ڈاؤن نافذکرناپڑسکتا ہےاس لئے جو لاک ڈاؤن چاہتے ہیں وہ ماسک کے بغیر گھوم سکتے ہیں اور جو نہیں چاہتےوہ ماسک پہنیں اور قوانین پر عمل کریں۔انہوں نےکہاکہ لاک ڈاؤن حل نہیں ہے لیکن لہر کو توڑنے کا ایک ذریعہ ضرور ہے۔
Published: 22 Feb 2021, 8:41 AM IST
واضح رہےملک میں کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں لگاتار تیسرے دن اتوار کے روز 6000 سے زیادہ نئے معاملے رپورٹ ہوئے، جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 21 لاکھ کے پار ہوگئی۔ تین مہینوں کے بعد ریاست میں اتنی بڑی تعداد میں نئے مریض سامنے آئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں میں مزید 4517 کا اضافہ ہونے کے بعد اتوار کے روز ان کی تعداد بڑھ کر 52956 ہوگئی۔
Published: 22 Feb 2021, 8:41 AM IST
اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 6971 نئے متاثرین سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 21 لاکھ سے بڑھ کر 2100884 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل، ہفتہ کے روز 6281 اور جمعہ کےروز 6112 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے تھے۔
Published: 22 Feb 2021, 8:41 AM IST
سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے میں مزید 2417 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1994947 ہوگئی ہے اور مزید 35 مریضوں کے فوت ہونے سے اموات کی تعداد 51788 ہوگئی ہے۔ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح جزوی طور پر گھٹ کر 94.96 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 2.47 فیصد ہے۔
Published: 22 Feb 2021, 8:41 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Feb 2021, 8:41 AM IST
تصویر: پریس ریلیز