قومی خبریں

پریشانی کے وقت میں یو اے ای نے کہا ’مضبوط رہو ہندوستان‘

ہندوستان میں کورونا وبا سے حالات بہت خراب ہیں اور کل یعنی اتوار کو ایک دن میں ساڑے تین لاکھ سے زیادہ کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 28 سو سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

تصویر ویڈیو گریب بشکریہ ہندوستانی سفارتخانہ یو اے ای کے ٹویٹ سے
تصویر ویڈیو گریب بشکریہ ہندوستانی سفارتخانہ یو اے ای کے ٹویٹ سے 

ہندوستان کے ان فرقہ پرست ذہنوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فرقہ پرستی دوست کم کرتی ہے اس لئے اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔ پریشانی کی گھڑی میں مذہبی بنیادوں پر نہیں بلکہ مذہب سے اوپر اٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے اور متحدہ عرب امارات نے اس کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی سب سے اونچی عمارت ’برج خلیفہ‘ پر ہندوستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے ’اسٹے اسٹرونگ انڈیا ‘ یعنی مضبوط رہو ہندوستان۔

Published: undefined

ہندوستان میں کورونا وبا سے حالات بہت خراب ہیں اور کل یعنی اتوار کو ایک دن میں ساڑے تین لاکھ سے زیادہ کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 28 سو سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ ہندوستان کا طبی ڈھانچہ پوری طرح بیٹھ گیا ہے۔ لوگ بے انتہا پریشان ہیں۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔

Published: undefined

ان حالات میں پاکستان، چین، امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور سعودی عرب نے ہندوستان کی مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ سعودی عرب نے 80 میٹرک ٹن آکسیجن بھیجی ہے۔ اس سب کے بیچ متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کی اس سخت گھڑی میں ہمت بندھاتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات یعنی یو اے ای نے دبئی میں موجود دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر ہندوستان کے لئے ترنگے جھنڈے کے ساتھ لکھا ہے ’اسٹے اسٹرونگ انڈیا‘۔

Published: undefined

یو اے ای میں ہندوستان کے سفارتخانہ نے ٹوئٹر پرلکھا ہے’ ہندوستان کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ایسے میں اس کا دوست ملک یواے ای نیک خواہشات بھیجتا ہے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined