قومی خبریں

2 سالہ معصوم بچی 27 ویں منزل کی بالکونی سے گر کر 12ویں منزل پر پھنس گئی

گورو اپنے خاندان کے ساتھ گوڑ سٹی، 14 ایونیو کی 27ویں منزل پر رہتا ہے۔ کھیلتے کھیلتے اس کی  معصوم بچی اننیا  بالکونی کے قریب پہنچی اور اچانک بالکونی سے نیچے گر گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے بسرک تھانہ علاقے کے 14 ایونیو، گوڑسٹی-2 میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ۔ وہاں  ایک دو سالہ بچی 27ویں منزل کی بالکونی سے نیچے گر گئی۔ نیچے گرتے ہوئے معصوم بچی 12ویں منزل کی بالکونی میں پھنس گئی۔ حادثے میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔ بچی کو سروودیا اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے ڈاکٹر نے اس کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے میکس اسپتال ریفر کردیا۔

Published: undefined

دراصل، گوڑ سٹی کے 14ویں ایونیو میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک معصوم بچی  27ویں منزل کی بالکونی سے 12ویں منزل پر گر گئی۔ اس کے بعد بچی  کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے۔ بچی  کو فوراً وہاں سے اٹھا کر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہاں بچی کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے اسے غازی آباد ریفر کر دیا گیا ۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق، گورو اپنے خاندان کے ساتھ آر ٹاور، گور سٹی، 14 ایونیو کی 27ویں منزل پر رہتا ہے۔ جمعہ کی دوپہر کو ان کی 2 سالہ بیٹی اننیا گھر میں کھیل رہی تھی۔ اس دوران بچی کی ماں کچن میں کھانا بنا رہی تھی۔ کھیلتے کھیلتے معصوم اننیا بالکونی کے قریب پہنچی اور اچانک بالکونی کے قریب گرل سے نیچے گر گئی۔

Published: undefined

اننیا 27ویں منزل سے 12ویں منزل کی بالکونی میں گر گئی۔ اس حادثے میں معصوم بچی کے پورے جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اننیا کو 12ویں منزل سے نازک حالت میں اس کے اہل خانہ نے قریبی سروودیا اسپتال میں داخل کرایا۔ لیکن اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے غازی آباد کے میکس اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined