سری نگر: جموں و کشمیر میں دو مختلف مڈبھیڑوں میں دو مشتبہ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ان میں سے ایک دہشت گرد ضلع اننت ناگ میں کل رات مڈبھیڑ کے دوران مارا گیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران مڈبھیڑ شروع ہوئی۔
Published: undefined
ایک پولیس افسرنے کہا کہ ’تلاشی مہم کے دوران علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سلامتی دستوں پر گولی باری شروع کردی، جس کے بعد مڈبھیڑ شروع ہوگئی۔ اس میں ایک مشتبہ دہشت گرد مارا گیا اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ اس درمیان پیر کی صبح ضلع باندی پورہ میں ایک اور مڈبھیڑ شرو ع ہوگئی ہے۔ اس مڈبھیڑ میں بھی ایک مشتبہ دہشت گرد مارا گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک سلامتی دستوں کی مہم جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز