قومی خبریں

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی دراندازی روکنے میں ناکام دو بڑے افسران کو عہدہ سے ہٹایا گیا

بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور اسپیشل ڈائریکٹر جنرل کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے، گزشتہ ایک ماہ میں ان دونوں افسران نے جموں و کشمیر بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی کا دورہ کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 
ians

جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی دراندازی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اس کا خمیازہ جموں و کشمیر کے دو بڑے افسران کو بھگتنا پڑا ہے۔ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل نتن اگروال اور اسپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیا کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی دراندازی روکنے میں ناکام رہنے کے سبب حکومت ہند کے ذریعہ اٹھایا گیا یہ ایک بڑا ایڈمنسٹریٹو قدم ہے۔ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک سال سے لگاتار دہشت گردوں کی دراندازی دیکھنے کو مل رہی ہے اور کئی بار تصادم میں جوانوں کی شہادت بھی ہوئی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں نتن اگروال اور وائی بی کھورانیا نے جموں و کشمیر بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا، جو کہ پاکستان سے ملحق ہے۔ کئی اہم میٹنگوں میں بھی ان افسران نے حصہ لیا تھا، لیکن اس کا کوئی خاطرہ خواہ اثر دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ اس کے علاوہ پنجاب سیکٹر سے لگاتار ہو رہی دہشت گردوں کی دراندازی کو بااثر طریقے سے کنٹرول نہ کر پانا اس اس کارروائی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب نیم فوجی دستوں کی قیادت کر رہے دو بڑے افسران کو اس طریقے سے عہدہ سے دستبردار کر دیا گیا ہو۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ان دونوں عہدوں پر نئی تقرری کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined