نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا نے پورے خطے میں تجارت کے آزاد بہاؤ، عالمی قوانین اور ان پر عمل درآمد اور ہمہ جہت معاشی ترقی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز یہاں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹو پلس ٹو وزیر سطحی مذاکرہ کے بعد مشترکہ بیان میں یہ اظہار خیال کیا۔ میٹنگ میں وزیرخارجہ ایس جے شنکر، آسٹریلیا کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع پیٹردتّن نے حصہ لیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بحث کے دوران دونوں فریق نے پورے خطے میں تجارت کے آزاد بہاؤ، عالمی ضابطوں اور قوانین پر عمل درآمد اور معاشی ترقی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور ہندوستان کی شراکت داری کھلے، آزاد، ہمہ جہت اور خوشحال ہند بحرالکاہل خطے کے مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہت نقطہ نظر پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کا مظہر ہے۔
Published: undefined
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میٹنگ میں فریقین کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے مختلف مسائل پر تفصیل سے مذاکرہ ہوا۔ ساتھ ہی دفاعی شعبے میں، دہشت گردی اور وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون بڑھانے کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان، ہند بحرالکاہل علاقے میں بحری تحفظ، مختلف اسٹیج پر تعاون اور دیگر متعلقہ مسائل پر بھی دونوں فریق نے خیالات کا تبادلہ کیا۔
Published: undefined
دفاع کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے تناظر میں دونوں ملکوں نے تینوں فوجوں کے درمیان تبادلہ بڑھانے دفاعی شعبے سے وابستہ معلومات کا تبادلہ اور فوجی سازو سامان کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ فریقین نے آسٹریلیا کے مالابار مشق میں شامل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو دفاع کے شعبے میں دفاعی آلات کے کو-پروڈکشن میں شامل ہونے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو دفاع کے شعبے میں آلات کے کو-پروڈکشن اور ترقی میں شراکت دار بننے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ فریقین نے اعلیٰ سطح پر رابطہ قائم رکھنے اور مضبوط شراکت داری کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے تئیں عزم کا اظہار کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined