قومی خبریں

آندھرا پردیش کے وجیا نگرم میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم، 6 کی موت، متعدد زخمی

آندھرا پردیش کے وجے نگرم سے رائے گڑھ جانے والی ٹرین کے ڈبے اسی روٹ پر وشاکھاپٹنم سے پالاسا جانے والی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

وجیا نگرم: آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں وشاکھاپٹنم سے رائے گڑھ جانے والی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک ریلوے حکام کو پٹری سے اترنے والی بوگیوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس ٹرین حادثے میں 6 افراد کی موت ہو گئی اور کچھ لوگ زخمی ہو گئے۔ ریسکیو آپریشن جاری تھا اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے تھے۔

Published: undefined

جائے وقوعہ سے کئی تصاویر بھیامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کی کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ ایسٹ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او کے مطابق وجے نگرم سے رائاگڑا جانے والی ٹرین کے اسی روٹ پر وشاکھاپٹنم سے پالاسا جانے والی مسافر ٹرین سے ٹکرانے کے بعد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے فوری راحتی اقدامات کرنے اور وشاکھاپٹنم اور وجیا نگرم کے قریبی اضلاع سے زیادہ سے زیادہ ایمبولینس بھیجنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ زخمیوں کو اچھے علاج کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتالوں میں ہر قسم کے انتظامات کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے ریلوے حکام کو حکم دیا کہ وہ محکمہ صحت، پولیس اور ریونیو سمیت دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر فوری امدادی اقدامات کریں اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined