سری گنگانگر: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے راجستھان میں سرحد سے متصل ضلع سری گنگانگر کے گج سنگھ پور تھانہ علاقے میں ہند۔پاک سرحد پر دو درندازوں کو ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ بی ایس ایف کی خیالی والہ چوکی کو رات میں تقریبا تقریبا 1.45 بجے فوجیوں کو سرحد کے قریب ہلچل محسوس ہوئی۔ بی ایس ایف کے جوانوں کے للکارنے پر دو مشتبہ افراد نے کوئی چیز بیرک کے قریب پھینک دی اور واپس پاکستان سرحد کی طرف بھاگنا شروع کر دیا۔ اس پر فوجیوں نے فائرنگ کی، جس سے دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
Published: undefined
پولیس ذرائع کے مطابق ان مشتبہ افراد کے پھینکے ہوئے دس پیلے رنگ کے پیکٹ ملے ہیں۔ ان میں سے آٹھ پیکٹ تاربندی کی اس طرف ہندوستانی علاقہ میں اور دو پیکٹ باڑھ کی دوسری طرف زیرو لائن سے پہلے ہندوستانی خطے میں ملے۔ ان دونوں پیکٹ کے قریب دونوں دراندازوں کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں سے کارتوسوں سے بھری دو بھاری پستول اور دو میگزین کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا ہلاک ہونے والے دراندازوں کی عمر تقریباً 30 سال ہے۔ پیلے رنگ کے پلاسٹک میں لپٹے پیکٹوں میں 10 کلو ہیروئن ملنے کا امکان ہے، جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے۔ بی ایس ایف کی جانب سے واقعہ کی اطلاع آج عالی الصبح 3 بجے کے قریب مقامی پولیس کو دی ، جس کے بعد پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ سری کرن پور سیکٹر میں تعینات بی ایس ایف بٹالین کے کمانڈنٹ اور سری گنگانگر سے بی ایس ایف کے ڈی آئی جی سمیت متعدد سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
Published: undefined
بی ایس ایف کے ایک سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ پیکٹ لینے کے لئے ہندوستانی علاقہ کی جانب سے باڑھ کے قریب ہندوستانی خطے سے کچھ مشکوک افراد کے آنے کی اطلاع ہے۔ ان مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لئے اس پورے علاقے میں بی ایس ایف اور پولیس کے ذریعہ مشترکہ سرچ آپریشن چلائی جارہی ہے۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک یا دو دن میں گاؤں آنے والے باہری لوگوں کے بارے میں معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔ پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے ڈاکٹروں کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ ضلع سری گنگانگر سے متصل بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے منشیات کے اسمگلروں کے ذریعہ ہیروئن کی کھیپ لیکر آنے اور انہیں بی ایس ایف کے ذریعہ ڈھیر کئے جانے کا یہ واقعہ کافی عرصہ بعد پیش آیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز