ترواننت پورم: ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد ’زیکا وائرس‘ کا خطرہ بھی مزید گہراتا جا رہا ہے اور منگل کے روز یہاں مزید دو افراد میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی۔ دو نئے معاملوں کی تصدیق کے بعد کیرالہ میں زیکا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 21 سے تجاوز کر گئی۔ کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے مزید دو کیسز کی تصدیق کی ہے۔
Published: undefined
ایک رپورٹ کے مطابق ترواننت پورم کے میڈیکل کالج میں پیر کے روز ہی متعارف کرائی گئی ٹیسٹنگ سہولیت کے ذریعے جانچ کرنے پر ایک 35 سالہ خاتون میں زیکا وائرس پایا گیا۔ جبکہ دوسرے معاملہ کی تصدیق شہر کے ایک نجی اسپتال میں کی گئی ہے، یہاں ششٹامنگلم کے رہائشی ایک 41 سالہ نوجوان میں زیکا وائرس پایا گیا۔ اس نوجوان کے نمونے کی جانچ کیومبٹور میں کی گئی۔
Published: undefined
ریاست میں اب تک زیکا وائرس کے 21 معاملوں کی تصدیق کی جا چکی ہے اور تمام متاثرین کا تعلق ترواننت پورام سے ہے۔ ریاست میں سب سے پہلا معاملہ 8 جولائی کو اس وقت سامنے آیا تھا جب ایک حاملہ خاتون میں زیکا وائرس پایا گیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے ترواننت پورم، الاپوجا، تھریشسر ا ور کوجیکوڈ میں زیکا ٹیسٹنگ کی سہولت قائم کی جا چکی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرالوجی سے ٹیسٹ کے لئے 2100 کٹوں کو طلب کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ترواننت پورم کے ایم سی ایچ کو 500 ٹریپلیکس اور 500 سنگلیس کٹیں حاصل ہو چکی ہیں۔ ٹریپلیکس کٹوں کے ذریعے ڈینگی، چکنگنیا اور زیکا وائرس تینوں کی جانچ کی جا سکتی ہیں، جبکہ سنگلیکس کٹوں کے ذریعے صرف اور صرف زیکا وائرس کی جانچ کی جا سکتی ہے۔ اسپتال میں پہلے دن 15 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے ایک میں زیکا وائرس اور ایک میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز