قومی خبریں

بارہمولہ کشمیر کے لاپتہ دو کمسن لڑکے دہلی سے برآمد

پولس ترجمان نے بتایا کہ اقراء ایجوکیشنل ہائی اسکول میں زیر تعلیم دسویں اور آٹھویں جماعت کے دو طالب علم محسن منظور اور سہیل احمد ساکنان بانڈی پائین دو روز قبل اپنے گھروں سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جموں و کشمیر پولس کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے دو روز قبل لا پتہ ہوئے دو کمسن لڑکوں کو دلی میں برآمد کیا ہے۔

ایک پولس ترجمان نے بتایا کہ اقراء ایجوکیشنل ہائی اسکول کلنترہ پائین میں زیر تعلیم دسویں اور آٹھویں جماعت کے دو طالب علم محسن منظور نجار ولد منظور احمد نجار اور سہیل احمد لون ولد محمد سلطان لون ساکنان بانڈی پائین دو روز قبل اپنے گھروں سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولس اسٹیشن چندوسہ میں ایک کیس درج کرکے ان کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ پولس نے لاپتہ بچوں کی تلاش کے لئے زبردست کوششیں شروع کیں جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ بچے جموں کی طرف رواں دواں ہیں اور پولس کی سر توڑ کوششوں اور تکنیکی معاونت سے دونوں لڑکوں کو پہاڑ گنج دہلی سے برآمد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے فوراً بعد بارہمولہ پولس نے مقامی پولس کے ساتھ رابطہ کیا اور بچوں کو دہلی میں بچہ گھر کے کوارڈی نیٹر کے حوالے کیا، انہو ں نے مزید کہا کہ بارہمولہ کی ایک پولس ٹیم دہلی روانہ ہوئی ہے تاکہ وہ لڑکوں کو بحفاظت گھر واپس لایا جائے۔

Published: 28 Mar 2019, 5:09 PM IST

اس دوران ریاستی پولس کی طرف سے جاری ایک تفصیلی بیان میں کہا گیا کہ چندوسہ پولس اسٹیشن کو شکایت موصول ہوئی کہ آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم محسن منظور نجار ولد منظور احمد نجار ساکنہ بانڈی پائین اور دسویں جماعت کا طالب علم سہیل احمد لون ولد محمد سلطان لون ساکنہ بانڈی پائین پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا 'چنانچہ پولس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 06/2019 کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی۔ جانچ پڑتال کے دوران پولس کو معلوم ہوا کہ دونوں لڑکے جموں کی طرف رواں دواں ہیں۔ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنیک سے استفادہ حاصل کرکے بارہ مولہ پولس کو پتہ چلا کہ دونوں لڑکے دہلی کے پہاڑ گنج علاقے میں موجود ہیں'۔

بیان میں مزید کہا گیا 'چنانچہ بارہمولہ پولس نے دہلی پولس کو اس ضمن میں آگاہ کیا جس نے دونوں کمسن لڑکوں کو بازیاب کیا۔ دونوں طالب علم اس وقت جیولین ہوم نئی دہلی میں ہے۔ بارہمولہ پولس سے وابستہ ایک ٹیم دہلی کی اور روانہ ہو چکی ہے جو بحفاظت دونوں لڑکوں کو واپس لاکر قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد اُنہیں والدین کے سپرد کرے گی'۔

Published: 28 Mar 2019, 5:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Mar 2019, 5:09 PM IST