دہرادون: اتراکھنڈ میں ایک ٹھیکیدار کے بقایہ جات کی ادائے گی کے لئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ملیٹری انجینئرنگ سیکشن (ایم ای ایس) کے دو افسران کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے خصوصی جج نے بالترتیب 10 اور 05 سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی لگایا ہے۔
Published: undefined
سی بی آئی کے وکیل ستیش گرگ نے بتایا کہ اس معاملے میں سی بی آئی نے مقدمے کی سماعت کے دوران 14 گواہوں کو پیش کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی درجنوں دستاویزی شواہد اور الیکٹرانک ثبوت بھی عدالت میں پیش کیے گئے۔ تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد پیر کے روز سی بی آئی کے خصوصی جج سوجھا سنگھ نے بھرت جوشی کو 10 سال اور منیش کمار کو پانچ سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔ بھرت جوشی کو 55 ہزار اور منیش کمار کو بھی مختلف دفعات کے تحت 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
Published: undefined
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2016 میں جس میں آئی آر ڈی ای (انسٹرومنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ) میں کام کرنے والے ٹھیکیدار ہیریندر سے تقریباً 16 لاکھ روپے کی بقایا ادائے گی کے لئے 38 ہزار روپے رشوت مانگی تھی۔ ٹھیکیدار سے پہلے دس ہزار روپے دینے کو کہا گیا تھا اور باقی پانچ دن بعد۔ ادھر ٹھیکیدار نے سی بی آئی میں شکایت درج کرائی۔ 4 جولائی 2016 کو سی بی آئی کی ٹیم نے بھرت جوشی کو دہرادون کے ویگن وہار، رائے پور میں واقع بھرت جوشی کی رہائش گاہ سے اسے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز