سری نگر: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چن دیوسر علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے کہا، ’’دونوں پھنسے ہوئے ملی ٹینٹ مارے گئے۔ اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا۔ تلاشی جاری ہے‘‘۔
Published: undefined
ان میں سے ایک ملی ٹینٹ ہے جس کا نام حیدر ہے اور وہ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے وابستہ ہے۔ پولیس نے کہا کہ حیدر شمالی کشمیر میں دو سال سے زیادہ عرصے سے سرگرم تھا اور کئی جرائم میں ملوث تھا۔
یہ تصادم اس وقت ہوا جب پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو اپنے حصار میں لے لیا اور ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع کی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ جیسے ہی سیکورٹی فورسز اس مقام پر پہنچی جہاں ملی ٹینٹ چھپے ہوئے تھے، وہ فائرنگ کی زد میں آگئے، جس سے انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔
Published: undefined
قبل ازیں، پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام کے چیان دیوسر کولگام علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپنے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے درمیانی رات اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined