سری نگر: فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی ضلع کولگام کے آہٹو گاوں میں دو مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی بھی زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی خاطر گیس سلنڈروں سے بھرے گودام پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سلنڈر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے تاہم سلامتی عملے نے وقت رہتے آگ پر قابو پالیا۔
Published: undefined
دفاعی ترجمان نے آہٹو کولگام تصادم کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
Published: undefined
ان کے مطابق جوابی کارروائی شروع کرنے سے قبل آس پاس رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا جس کے بعد رہائشی مکان میں محصور ملی ٹنٹوں کو خود سپردگی کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ملی ٹنٹوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی خاطر پاس ہی موجود گیس گودام پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گیس سلنڈر زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گیس گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی بعد میں شناخت محمد شفیع گنائی ساکن بٹہ پورہ کولگام اور محمد آصف وانی عرف یاور ساکن تکیہ گوپال پورہ کولگام کے بطور ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک ملی ٹینٹ جیش سے وابستہ تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز