جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہونے والے ایک شبانہ مسلح تصادم میں 2 ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس مسلح تصادم میں ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے تصادم میں دو ملی ٹینٹوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’تصادم کے مقام سے دو ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں‘‘۔ جنوبی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس پی پانی نے بتایا کہ ضلع شوپیان کے بٹہ مرن کیلر میں ملی ٹینوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر ریاستی پولیس، فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور 14 بٹالین سی آر پی ایف نے مذکورہ گاؤں میں گذشتہ شام تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا ’’تلاشی آپریشن کے دوران گاؤں میں موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کی اور جوابی کاروائی میں دو ملی ٹینٹوں کو مارا گیا‘‘۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ مسلح تصادم کے مقام سے دو ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاؤں میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جس رہائشی مکان میں ملی ٹینٹ محصور تھے، اس کو سیکورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق بٹہ مرن اور اس سے ملحقہ دیہات میں گذشتہ رات احتجاجیوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں۔ احتجاجی لوگ ملی ٹینٹوں کو بچانے کی غرض سے اپنے گھروں سے نکل آئے تھے۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع شوپیان میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined