قومی خبریں

جنوبی کشمیر کے ترال میں 2 افراد کا اغوا کے بعد قتل

نامعلوم اسلحہ برداروں نے گزشتہ شام ترال کے جنگلی علاقہ سے عبدالقدیر کوہلی ساکنہ راجوری اور منظور احمد ساکنہ کھنمو کو اپنے ساتھ اٹھا لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے دو افراد کو اغوا کے بعد ہلاک کردیا ہے۔ مہلوک افراد کی لاشیں ترال کے جنگلی علاقہ سے برآمد ہوئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے گزشتہ شام ترال کے جنگلی علاقہ سے عبدالقدیر کوہلی ساکنہ راجوری اور منظور احمد ساکنہ کھنمو کو اپنے ساتھ اٹھا لیا۔

Published: 27 Aug 2019, 9:10 PM IST

انہوں نے بتایا کہ پولس نے اغوا کی اطلاع ملتے ہی ایک اسپیشل پولس ٹیم تشکیل دی جس نے مغوی افراد کو تلاش کرنا شروع کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کوہلی کی گولیوں سے چھلنی لاش گزشتہ رات جبکہ احمد کی لاش منگل کو برآمد ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Published: 27 Aug 2019, 9:10 PM IST

وادی میں معمول کی زندگی 5 اگست کو اس وقت معطل ہوئی جب مرکزی حکومت نے ریاست کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 ہٹادی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام والے علاقے بنانے کا اعلان کردیا۔

Published: 27 Aug 2019, 9:10 PM IST

انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ وادی کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم اس کے برعکس اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیاں بھی سڑکوں سے غائب ہیں۔ ان میں سے کچھ درجن گاڑیوں کو سول سکریٹریٹ ملازمین کو لانے اور لے جانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ایس آر ٹی سی کی کوئی بھی گاڑی عام شہریوں کے لئے دستیاب نہیں ہے۔

Published: 27 Aug 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Aug 2019, 9:10 PM IST