مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رکن اسمبلی اور ضلع نائب صدر کے درمیان تنازعہ منظر عام پر آگیا ہے اور وہ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
Published: undefined
شیو پوری ضلع کے پچور علاقے سے بی جے پی رکن اسمبلی پریتم لودھی پر الزام ہے کہ کل دیر شام شیو پوری میں بی جے پی کے ضلع نائب صدر دلیپ مدگل کے خاندان کے شوروم کا تالہ توڑا اور اس میں سے کرایہ دار کا سامان نکال دیا۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی لودھی اور ضلع نائب صدر آمنے سامنے آگئے۔
Published: undefined
رکن اسمبلی پریتم لودھی کے مطابق یہ ٹاٹا گاڑیوں کا شوروم تھا جو ان کے جاننے والوں کا تھا جسے دلیپ مدگل کے اہل خانہ نے تالا لگا دیا تھا جسے پولیس کی مدد سے کھولا گیا اور سامان باہر نکالا گیا۔ دوسری جانب بی جے پی کے ضلع نائب صدر دلیپ مدگل کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سال 2025 تک کا معاہدہ تھا اور کچھ کرایہ بھی باقی تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے انہیں تالا لگا دیا تھا اور بیٹھ کر بات کرنے کو کہا تھا۔ لیکن کل دیر شام پولیس رکن اسمبلی کے ساتھ آئی اور تالے توڑ کر سامان باہر نکالا دیاگیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined