سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک ملی ٹنٹ ماڈیول کو بے نقاب کرکے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک خاتون سمیت دو ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاکر بارہمولہ کے پٹن علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کرکے ایک ملی ٹنٹ ماڈیول کو بے نقاب کر دیا۔
Published: undefined
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت فاروق احمد پرہ ولد غلام احمد پرہ ساکن پرہ محلہ پٹن اور سائمہ بشیر دختر بشیر احمد میر ساکن چنکی پورہ سوپور کے بطور کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان کے انکشاف پر اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں ایک پستول، 2 پستول میگزین، 5 پستول گولیاں، ایک آئی ای ڈی اور قریب دو کلو وزنی رموٹ کنٹرول آئی ای ڈی شامل ہے۔
Published: undefined
پولیس بیان کے مطابق گرفتار شدگان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ لشکر طیبہ سے وابستہ سرگرم ملی ٹنٹ عابد قیوم لون ساکن ووسن پٹن کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز