ملک میں دو ہندوستانی دوا ساز کمپنیاں الگ الگ جگہوں پر کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربے کر رہی ہیں اور جلد ہی کوئی خوشخبری مل سکتی ہے۔
Published: undefined
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کی دو دوا ساز کمپنیاں کورونا ویکسین کا ٹرایل مختلف مقامات پر ایک ایک ہزار افراد کے گروپ پر کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں نے ویکسین کی غلط اثرات کی اسٹڈی (مطالعہ) چوہوں اور دیگر جانوروں پر پہلے ہی کر لیا تھا اور اس کے نتائج ڈرگس کنرولر جنرل آف انڈیا کو سونپ دیے تھے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وہاں سے رواں ماہ کے آغاز میں منظوری ملنے کے بعد یہ کمپنیاں اب انسانوں پر کورونا ویکسین کا ٹرایل کر رہی ہیں۔ اس سمت میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرالوجی، پونے میں بھی کام جاری ہے اور سائنسداں دن۔رات انتھک محنت کر رہے ہیں۔
Published: undefined
ڈاکٹر بھارگو نے کہا دنیا میں سپلائی کی جانے والی دواؤں میں ہندوستان کی حصہ داری 60 فیصد ہے اور دیگر بیماریوں کے خلاف استعمال کی جانے والی ویکسین کی 60 فیصد سپلائی ہندوستان ہی کرتا ہے جس کے سلسلے میں دیگر ممالک ہندوستان کے رابطے میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز