قومی خبریں

امید کی کرن: ہندو بہنوں کا مسلمان بھائیوں کو عید کا تحفہ، عیدگاہ کے لئے چار بیگھہ زمین دی

پورے ہندوستان سے فرقہ وارانہ کشیدگی کی خبروں کے بیچ ایک سکون بھری خبر یہ کہ دو ہندو بہنوں نے اپنے والد کی خواہش پوری کرتے ہوئے عید گاہ کے لئے چار بیگھہ زمین تحفہ میں دے دی۔

سروج رستوگی اور انیتا رستوگی، بشکریہ ہندی روزنامہ امر اجالا
سروج رستوگی اور انیتا رستوگی، بشکریہ ہندی روزنامہ امر اجالا  

عید کے ایسے تحفہ کو مسلمان تصور بھی نہیں کر سکتے تھے اور وہ بھی ایسے ماحول میں جب پورے ملک میں فرقہ واران کشیدگی اپنے شباب پر ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال پیش کرتے ہوئے دو ہندو بہنوں نے مسلمان بھائیوں کو عید کا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مرحوم والد کی خواہش کے مطابق تقریباً چار بیگھہ زمین عیدگاہ کی توسیع کے لیے عطیہ کی ہے۔ دونوں شادی شدہ بہنوں کے اہل خانہ کاشی پور پہنچ گئے ہیں اور زمین کا قبضہ عیدگاہ کمیٹی کو دے دیا ہے۔

Published: undefined

عید گاہ کمیٹی نے بنیادیں کھود کر باؤنڈری کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے اس زمین کی مارکیٹ قیمت 1.5 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ ان دنوں جب لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر آمنے سامنے آ رہے ہیں، اس وقت دو ہندو بہنوں نے عید سے عین قبل مسلمان بھائیوں کو تحفہ دے کر معاشرے کے سامنے ایک مثال قائم کی ہے۔

Published: undefined

مرحوم لالہ برجنندن پرساد رستوگی کے خاندان کے پاس کاشی پور میں عیدگاہ میدان کے قریب زرعی زمین ہے۔ اس زمین پر تقریباً چار بیگھہ ایکڑ نمبر 827 (1) اور (2) عیدگاہ کی حدود سے متصل ہے۔ برجنندن یہ زمین عیدگاہ کے لیے عطیہ کرنے کے لیے تیار تھے، لیکن یہ زمین ان کی دو بیٹیوں سروج رستوگی اور انیتا رستوگی کے نام تھی۔

Published: undefined

جس کی وجہ سے وہ شادی شدہ بیٹیوں سے عیدگاہ کے لیے زمین دینے کے لئے کہہ بھی نہیں سکتے تھے۔ تاہم، انہوں نے سابق رکن پارلیمنٹ ستیندر چندر گوڈیا سے اپنے ارادے کا ذکر کیا تھا۔ برجنندن پرساد رستوگی کا عیدگاہ کمیٹی کے عہدیداروں سے قریبی تعلق تھا۔ وہ ہر سال عیدگاہ کے لیے چندہ دیا کرتے تھے۔ برجنندن رستوگی کا انتقال 25 جنوری 2003 کو ہوا اور ان کے انتقال کے بعد معاملہ سرد خانے میں چلا گیا۔

Published: undefined

بعد میں جب بیٹیوں سروج رستوگی اور انیتا رستوگی کو والد کی خواہش کا علم ہوا تو انہوں نے زمین عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھائی راکیش رستوگی کی مدد سے کمیٹی کے صدر حسین خان سے رابطہ کیا اور عیدگاہ سے متصل زمین عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ اس وقت سروج کا خاندان میرٹھ میں رہتا ہے اور انیتا کا خاندان دہلی میں رہتا ہے۔ دونوں بہنوں کی رضامندی پر سروج کے شوہر سریندر ویر رستوگی اور بیٹا وشواویر رستوگی اور انیتا کے بیٹے ابھیشیک رستوگی اتوار کو کاشی پور پہنچے۔

Published: undefined

سماجی کارکن پشپ اگروال، راکیش رستوگی، عیدگاہ کے صدر حسین خان کی موجودگی میں لیکھ پال کو بلایا گیا اور زمین کی پیمائش کی گئی اور عیدگاہ سے ملحقہ زمین کا قبضہ کمیٹی کو دے دیا گیا۔ دونوں بہنوں کے اہل خانہ نے کہا کہ انہوں نے آنجہانی برجنندن رستوگی کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ایسا کیا ہے۔

Published: undefined

کاشی پور شہر سے قومی اتحاد کی یہ ایک شاندار مثال ہے۔ واضح رہے یہاں ہر تہوار ایک ساتھ منانے کی روایت ہے۔ کمیٹی کے ذمہ دار نے کہا کہ ہماری بہنوں سروج رستوگی اور انیتا رستوگی نے عیدگاہ کی توسیع کے لیے چار بیگھہ زمین دی ہے جو کہ عیدگاہ کی حدود سے مغرب کی طرف جانے والی سڑک تک ہے۔ وہ مسلم سماج کی جانب سے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں ساتھ رہیں گے۔

(بشکریہ ہندی روزنامہ امر اجالا)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined