لکھنؤ: اتر پردیش کے سلطان پور میں جمعرات (16 فروری) کی صبح دو مال بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثہ میں ٹرین کے تقریباً نصف درجن ڈبے پٹری سے اتر گئے اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ناردرن ریلوے کے مطابق یہ واقعہ سلطان پور جنکشن کے جنوبی کیبن کے قریب صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔ اس حادثے کی وجہ سے شمال سے مغرب جانے والی تقریباً 15 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق، لکھنؤ-وارانسی اور ایودھیا الہ آباد (پریاگ راج) ریلوے ٹریک پر صبح سے ہی رکاوٹ ہے۔ ریلوے کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک مال گاڑیوں کو پٹری سے ہٹا کر راستہ خالی کیا جا رہا تھا۔
Published: undefined
ناردرن ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر دیپک کمار نے کہا ’’آج صبح تقریباً 5.30 بجے لکھنؤ ڈویژن کے سلطان پور اسٹیشن کے قریب دو مال بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کی وجہ سے 11 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس واقعہ کی وجہ سے ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔ اس کے پیش نظر پرتاپ گڑھ اور رائے بریلی کی طرف جانے والی ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے یا منسوخ کر دی گئی ہیں۔‘‘
Published: undefined
حادثے کی وجہ سے 22418 وارانسی مہامنا ایکسپریس، 19313 اندور-پٹنہ ایکسپریس، 13240 کوٹہ پٹنہ ایکسپریس، 13414 فرکا ایکسپریس، 22183 ساکیت سپرفاسٹ ایکسپریس، 12238 بیگم پورہ ایکسپریس اور 19669 ایکسپریس کا رخ موڑ دیا گیا۔ جبکہ 20401 لکھنؤ سپر فاسٹ شٹل، 04381 ایودھیا کینٹ ایکسپریس اسپیشل، 14234 سوریو ایکسپریس اور 20402 وارانسی سپر فاسٹ ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز