قومی خبریں

مغربی بنگال میں دو مال بردار ٹرینوں میں تصادم، 6 ڈبے پٹری سے اتر گئے، ایک ڈرائیور زخمی

مغربی بنگال کے بنکورا میں دو مال بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، اس واقعہ میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے جبکہ ٹرین کے 6 ڈبے پٹری سے اتر گئے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

کولکاتا: مغربی بنگال کے بانکوڑا کے اوندا میں ایک ٹرین حادثہ پیش آیا، جس میں دو مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس کے بعد کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ واقعے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے جبکہ پلیٹ فارم اور سگنل روم کو نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ کے دوران ایک انجن سمیت 6 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

Published: undefined

صبح 4 بجے کے قریب پیش آنے والے اس واقعہ کی وجہ سے آدرا-کھڑگپور برانچ پر ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بانکوڑا سے آنے والی ایک اور مال بردار ٹرین اوڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب لوپ لائن پر کھڑی مال بردار ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔

Published: undefined

موقع پر پہنچ کر اہل علاقہ نے ڈرائیوروں کو بچا لیا۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں تاحال ریلوے کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایک چلتی مال بردادر ٹرین اسٹیشن پر کھڑی مال بردار ٹرین ٹرین سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ چلتی ٹرین کا انجن ٹھہری ہوئی ٹرین کے اوپر چڑھ گیا۔ مقامی لوگوں نے آواز سنی تو وہ موقع پر پہنچ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined