قومی خبریں

سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں کی لوٹ ، دو ڈائریکٹر گرفتار

کمپنی نے سرمایہ کاری کے نام پر تقریبا 550 لوگوں سے کروڑوں روپے جمع کئے اور جب لوگوں کے پیسے واپس کرنے کا وقت آیا تو یہ تمام لوگ بھاگ گئے۔

علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی ali

اتراکھنڈ کے ضلع چمپاوت کی پولیس نے چٹ فنڈ کمپنی کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپنے کے الزام میں جن ہت نیدھی لمیٹڈ کے دو ڈائریکٹروں کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

پولس نے بتایا کہ جن ہت نیدھی لمیٹڈ کے دو ڈائریکٹروں کو چٹ فنڈ کمپنی کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سینئر مشیر پاروتی کلونی کی شکایت پر ٹنک پور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ چٹ فنڈ کمپنی بنا کر لاکھوں روپے ہڑپے گئے ہیں۔ چمپاوت کے لوہا گھاٹ میں بھی ملزمان نے 250 سے زائد سرمایہ کاروں پر ہاتھ صاف کیے ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ اس کے بعد پولس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ جمعہ کے روز پولس نے مرادآباد سے کمپنی کے دو ڈائریکٹروں رویش کمار اور نگم سنگھ کو گرفتار کیا۔
پولس اس معاملے میں کمپنی کی ایک ڈائریکٹر ممتا یادو کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ پولس دیگر مفرور ملزمان کی تلاش میں مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جن ہت نیدھی لمیٹڈ کی طرف سے سال 2015 میں ضلع چمپاوب کے ٹنک پور اور لوہاگھاٹ میں دفاتر کھولے گئے تھے۔ کمپنی نے سرمایہ کاری کے نام پر تقریبا 550 لوگوں سے کروڑوں روپے جمع کئے اور جب لوگوں کے پیسے واپس کرنے کا وقت آیا تو یہ تمام لوگ بھاگ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined