نئی دہلی: ملک میں دو دن تک کوروناوائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر تقریبا 1700 کی کمی اور صحتمند افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے منگل کے روز وائرس کے یومیہ کیسز 20 ہزارسے کم ہو چکے تھے ، لیکن بدھ کے روز یہ بڑھ کر23 ہزاراور جمعرات کو 24 ہزار سے زیادہ ہو گئے تھے۔ جمعہ کے روز ایک بار پھر نئے کیسز 23 ہزار کے قریب رہے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23،068 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران24،661 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد 97.17 لاکھ ہوگئی اورشفایابی کی شرح 95.77 فیصد ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز 1930 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 2.81 لاکھ ہو گئے اور یہ شرح 2.78 فیصد رہی۔ اسی عرصے میں 336 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،47،092 ہوگئی ہے، اموات کی شرح ملک میں اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 3171 مریض شفایاب ہوئے حالانکہ فعال کیسز کی تعداد میں 320 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس ریاست میں سب سے زیادہ 89 مریض ہلاک ہوئے ہیں ۔ ریاست میں سرگرم کیسز کی تعداد بڑھ کر 56،022 ہوگئی ہے ، جبکہ 18.04 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے نجات اور ہلاکتوں کی تعداد 49،058 ہوگئی ہے۔
ریاست کیرالہ میں 354 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر 63،328 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد ریاست میں 2914 ہوگئی ہے جبکہ شفایاب مریضوں کی تعداد 6.60 لاکھ ہوچکی ہے۔ فعال کیسز کے معاملہ میں کیرالہ اب ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ تعداد 94 سے گھٹ کر 7909 رہ گئی ہے۔ وہیں 37 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ، جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10،384 ہوگئی ہے۔ دہلی میں 6.02 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13،629 ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12،039 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.87 لاکھ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 279 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس متاثرین کی مجموعی تعداد 16،099 ہوچکی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے 8267 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.54 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 9217 رہ گئی ہے اور اب تک 12،036 مریض ہلاک اور ریاست میں اب تک 7.89 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
ریاست اڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 65 سے گھٹ کر 2720 رہ گئی ہے ، جبکہ 3.22 لاکھ سے زائد مریض اس جان لیوا وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں تین افراد کی ہلاکت کے ساتھ ریاست میں اموات کی مجموعی تعداد 1850 ہوگئی ہے۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز 24 سے بڑھ 6839 اور 1527 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.75 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز 15،193ہیں جبکہ 9505 افراد ہلاک اور اب تک ریاست میں 5.18 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 4812 ہوگئی ہے اور وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1.54 لاکھ سے زائد جبکہ اب تک 5260 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 10،676 رہ گئی ہے اور اب تک 2.21 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 3524 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں 15،153 فعال کیسز ہیں اور 2.54 لاکھ شفایاب جبکہ 3249 مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
ریاست گجرات میں 11،841 فعال کیسز ہیں اور 4262 افراد فوت اور 2.24 لاکھ سے زیادہ مریض اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5434 ہوگئی ہے جبکہ 1371 افراد لقمہ اجل اور 2.41 لاکھ سے زیادہ شفایاب ہوئے ہیں۔
ابھی تک کورونا وائرس ریاست ہریانہ میں 2854 ، راجستھان میں 2650 ، جموں و کشمیر میں 1860 ، اتراکھنڈ میں 1458 ، آسام میں 1033 ، جھارکھنڈ میں 1016 ، ہماچل پردیش میں 899 ، گوا میں 728 ، پڈوچیری میں 629 ، تری پورہ میں 384 ، منی پورمیں 341، چنڈی گڑھ میں 314 ، میگھالیہ میں 135 ، لداخ میں 126 ، سکم میں 125 ، ناگالینڈ میں 77 ، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 62 ، اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں 8 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز