قومی خبریں

دیوبند میں جمعیۃ علماء ہند کا دو روزہ اجلاس آج سے شروع، ملک کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال متوقع

ملک کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے جمعیۃ علماء ہند نے دو روزہ اجلاس طلب کیا ہے جس میں 5000 مسلم دانشور حصہ لے سکتے ہیں

جمعیۃ علماء ہند کا اجلاس / ٹوئٹر / @JamiatUlama_in
جمعیۃ علماء ہند کا اجلاس / ٹوئٹر / @JamiatUlama_in 

دیوبند: ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں ہو رہے مستقل اضافہ کے پیش نظر جمعیۃ علماء ہند نے دیوبند میں دو روزہ اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس اتر پردیش کے دیوبند میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 5 ہزار مسلم دانشور شرکت کر سکتے ہیں۔ اس اجلاس کا مقصد گیان واپی مسجد، قطب مینار اور اس طرح کی متعدد یادگاروں پر کھڑے کئے جا رہے تنازعہ پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

Published: undefined

جمعیۃ کا اجلاس دیوبند کے عیدگاہ میدان پر شروع ہو چکا ہے اور اس پر سب کی نظریں ہیں کیونکہ اس میں ملک بھر سے جمعیۃ کے ہزاروں عہدیدار اور کارکنان شرکت کر رہے ہیں، جوکہ ملک کے موجودہ ماحول کے حوالے سے قرارداد منظور کریں گے۔ جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے جو دو حصوں میں تقسیم ہے، جس کے ایک گروپ کی صدارت مولانا محمود مدنی ہیں اور دوسرے گروپ کی صدارت محمود مدنی کے چچا مولانا ارشد مدنی کرتے ہیں۔ دیوبند میں منعقدہ اس اجلاس کو مولانا محمود مدنی کے گروپ نے منعقد کیا ہے۔محمود مدنی راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گیان واپی مسجد کو ہندوؤں کے حوالے کرنے اور پوجا کرنے کی اجازت دئے جانے کے لیے دائر عرضی کی سماعت کرتے ہوئے، سول جج (سینئر ڈویژن) کی عدالت نے اسے فاسٹ ٹریک کورٹ میں منتقل کر دیا ہے۔ اب معاملہ کی سماعت 30 مئی کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں کی جائے گی۔ معاملہ فاسٹ ٹریک پر چلا جاتا ہے تو اس پر فوری یا روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined