پٹنہ: بہار میں پٹنہ کی ایک خصوصی عدالت نے اے کے 47 رائفلوں کی برآمدگی کے معاملے میں آج موکاما کے ایم ایل اے اننت کمار سنگھ سمیت دو قصورواروں کو 10-10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔
Published: undefined
ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے فوجداری مقدمات کی سماعت کے لیے پٹنہ میں قائم خصوصی عدالت کے جج ترلوکی دوبے نے اس کیس میں سزا کے نکتہ پر دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کھلی عدالت میں یہ سزا سنائی۔ فیصلہ سناتے ہوئے خصوصی جج نے کہا کہ دو مجرموں ایم ایل اے مسٹر سنگھ اور سنیل رام کی عمر اوران کی بیماری کو دیکھتے ہوئے یہ سزا سنائی جا رہی ہے۔ عدالت نے 14 جون 2022 کو دونوں ملزمان کو قصوروار قرار دیا تھا۔
Published: undefined
یہ معاملہ سال 2019 کا ہے۔ الزام کے مطابق، ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، پٹنہ ضلع کے باڑھ تھانے کی پولیس نے مسٹر سنگھ کے آبائی گاؤں ندوا میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ ماراتھا اور مبینہ طور پر اے کے -47 رائفل، کارتوس اور ہینڈ گرینڈ برآمد کئے جانے کا دعویٰ کیاتھا۔ پولیس نے سنیل رام کو گرفتار کر لیا تھا۔ کیس کی ایف آئی آر باڑھ پولیس اسٹیشن کیس نمبر 389/2019 کے طور پر 16 اگست 2019 کو درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آرمیں مسٹر سنگھ اور سنیل کمار کو ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
تفتیش کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ سال 2020 میں دونوں ملزمان کے خلاف خصوصی عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ نے الزامات ثابت کرنے کے لیے 13 گواہوں کے بیانات عدالت میں قلمبند کرائے جب کہ دفاع کی جانب سے بھی 34 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined