نئی دہلی: حکومت نے سوڈان میں پھنسے ہوئے تقریباً 3000 ہندوستانی تارکین وطن کو محفوظ نکالنے کے لیے فضائیہ کے دو طیارے اور بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو سوڈان کے قریب تعینات کیا ہے اور زمینی سلامتی کی صورت حال کی اجازت ملتے ہی ہنگامی انخلاء کی کارروائیاں کی جائیں گی۔
Published: undefined
وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ حکومت ہند سوڈان میں پیچیدہ اور ابھرتی ہوئی سیکورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ’’ہم ان ہندوستانیوں کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے مختلف شراکت داروں کے ساتھ قریبی تال میل بھی کر رہے ہیں جو سوڈان میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے انخلاء کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ اور سوڈان میں ہندوستانی سفارت خانہ سوڈانی حکام کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور امریکہ کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔ سوڈان سے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے فوری کارروائی کے لیے مختلف اختیارات کے ساتھ تیاریاں کی گئی ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کے دو سی-130 سپر ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارے اس وقت سعودی عرب کے جدہ ہوائی اڈے پر اسٹینڈ بائی کے طور پر تعینات ہیں اور ہندوستانی بحریہ کا جہاز آئی این ایس سومیدھا بحیرہ احمر میں سوڈان کی ایک بڑی بندرگاہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا ہے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ نے کہا کہ ہنگامی منصوبوں کی تیاری کے باوجود زمین پر کسی بھی سرگرمی یا کارروائی کا انحصار وہاں کی سیکورٹی کی صورت حال پر ہوگا، جو خرطوم کے مختلف مقامات پر شدید لڑائی کے دوران غیر مستحکم رہی۔ سوڈانی فضائی حدود اس وقت تمام غیر ملکی طیاروں کے لیے بند ہے۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی سفارت خانہ سوڈان میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں محفوظ نقل و حرکت اور غیر ضروری خطرے سے بچنے کے بارے میں مشورہ دے رہا ہے۔ ہندوستانی سفارت خانہ محفوظ نقل و حرکت کے امکان کے لیے سیکورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خرطوم شہر میں ہر ممکن مدد کو مربوط کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز