قومی خبریں

ٹی آر ایس اراکین اسمبلی کی خرید-فروخت معاملے میں 2 ملزمین پھر گرفتار، جیل سے چھوٹتے ہی تلنگانہ پولیس نے پکڑا

رام چندر بھارتی پر کئی پاسپورٹ، آدھار کارڈ اور دیگر دستاویز رکھنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ نند کمار کے خلاف دھوکہ دہی اور دیگر جرائم کے لیے پانچ معاملے درج کیے گئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تلنگانہ میں ٹی آر ایس اراکین اسمبلی کی خرید-فروخت معاملے میں دو ملزمین رام چندر بھارتی اور کے. نند کمار کو چنچل گڈا سنٹرل جیل سے ضمانت پر رِہا ہونے کے فوراً بعد بنجارا ہلز پولیس نے گرفتار کر لیا۔ دونوں کو ان کے خلاف درج دیگر معاملوں کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انھیں گرفتاری کے بعد عدالت میں بھی پیش کیا گیا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ رام چندر بھارتی پر کئی پاسپورٹ، آدھار کارڈ اور دیگر دستاویز رکھنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ نند کمار کے خلاف دھوکہ دہی اور دیگر جرائم کے لیے پانچ معاملے درج کیے گئے تھے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے یکم دسمبر کو اراکین اسمبلی کی خرید فروخت معاملے میں گرفتار تین ملزمین کو ضمانت دے دی تھی۔ حالانکہ وہ ایک ہفتہ تک جیل میں رہے کیونکہ وہ عدالت کی ہدایت کے مطابق دو ضمانت دار اور 3 لاکھ روپے کے پرسنل بانڈ کا انتظام نہیں کر سکے تھے۔

Published: undefined

ایک ملزم سنہیاجی کو بدھ کے روز رِہا کر دیا گیا تھا۔ رام چندر بھارتی کے خلاف بنجارا ہلز پولیس نے خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کی جانچ کے بعد معاملہ درج کیا تھا جس میں پایا گیا کہ ان کے پاس دو پاسپورٹ ہیں۔ ملزم کے پاس ایک پاسپورٹ رام چندر سوامی جی کے نام پر اور دوسرا بھارت کمار شرما کے نام سے ہے۔ پولیس نے پہلے اس کے خلاف جعلسازی کا معاملہ درج کیا تھا۔ ٹی آر ایس کے ایک رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کی شکایت پر بنجارا ہلز پولیس نے فرضی آدھار، پین کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس رکھنے کا معاملہ درج کیا تھا۔ ہریانہ کے فرید آباد کے ایک پجاری رام چندر بھارتی پر الزام ہے کہ ان کے بی جے پی کے کچھ سرکردہ لیڈروں کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو حیدر آباد کے پاس معین آباد میں ایک فارم ہاؤس پر چھاپہ ماری کے دوران رام چندر بھارتی، تروپتی کے ایک پجاری سمہاجی اور حیدر آباد کے ایک کاروباری نند کمار کو سائبر آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے پائلٹ روہت ریڈی کی خفیہ اطلاع پر گرفتاری کی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزمین نے انھیں 100 کروڑ روپے اور تین دیگر کو 50-50 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔ ملزمین پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ نند کمار کے خلاف شہر کے الگ الگ تھانوں میں پانچ معاملے بھی درج ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined