نئی دہلی: آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے نوٹ بندی کےتقریبا 9 ماہ بعد بینکوں میں جمع ہوئے نوٹوں کے اعداد و شمار پیش کئے جس کے بعد سے وزیر اعظم مودی سوشل میڈیا پر لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ آر بی آئی کی رپورٹ کے مطابق 99 فیصد بند کئے گئے نوٹ واپس بینکوں میں آ گئے ہیں، ٹوئٹر پر ’ڈیمونیٹائزیشن‘ ہیش ٹیگ کرنے لگا۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی، سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو کے ممبر سیتا رام یچوری سمیت مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے ’ڈیمونیٹائزیشن‘ کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو نوٹ بندی میں ہوئے نقصان کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
کانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ ’’بے قصور لوگوں کی زندگیاں چلی گئیں اور معیشت تباہ ہو گئی، وزیر اعظم اس کی ذمہ داری لیں گے۔‘‘ پی چدمبرم نے تو نوٹ بندی کی پرزور تنقید اور طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آر بی آئی کو اس فیصلے سے 16000کروڑ روپے کا فائدہ ہوا اور نئی کرنسی چھاپنے میں اس کو 21000کروڑ کا نقصان ہوا ۔ ماہرین اقتصادیات کو نوبل انعام ملنا چاہئے۔ ‘‘
Published: 31 Aug 2017, 2:50 PM IST
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تو آر بی آئی کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کسی گھوٹالہ کی طرف اشارہ کر دیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کیا ’ڈیمونیٹائزیشن‘ پر آر بی آئی کی رپورٹ کسی بڑے گھوٹالے کی طرف اشارہ نہیں کر رہی؟ میں محسوس کرتی ہوں کہ یہ پوری طرح سے ’فلاپ شو‘ تھا۔‘‘ سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو کے ممبر سیتا رام یچوری نے بھی نوٹ بندی کو ناکام قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’’مودی نے ڈیمونیٹائزیشن کی آنرشپ کا دعویٰ کیا تھا۔ جو زبردست ناکامی منظر عام پر آئی ہے اس کی ذمہ داری انھیں قبول کرنی چاہیے۔‘‘ سینئر وکیل کپل سبل نے تو نریندر مودی کے دعووں کو ہی جعلی قرار دے دیا ہے۔ شاعرانہ انداز میں انھوں نے جو کچھ لکھا اس کا مفہوم کچھ اس طرح ہے ’’ڈیمونیٹائزیشن غریبوں کے لیے تکلیف دہ تھا۔ سبھی نوٹ واپس بینک میں آنے کے بعد ان کی دانائی کا بھی پتہ چل گیا ہے۔ اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ ان کے دعوے جعلی تھے۔‘‘ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے مودی بھکتوں سے سوال کیا ہے کہ ’’اگر صرف ایک فیصد یعنی 16 ہزار کروڑ کے نوٹ واپس نہیں آئے، تو 15 اگست کو مودی نے 3 لاکھ کروڑ کیوں کہا تھا۔ مودی بھکت جواب دیں۔‘‘
Published: 31 Aug 2017, 2:50 PM IST
سیاسی لیڈروں نے تو نریندر مودی حکومت کی بے وقوفی پر سوال اٹھائے ہی ہیں، عوام نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے نوٹ بندی کی تنقید کی ہے۔ ریجوائے نامی ایک ٹوئٹر یوزر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے انھیں وہ بیان یاد دلایا ہے جب انھوں نے کہا تھا کہ 50 دنوں کے بعد اگر میں غلط ثابت ہوا تو زندہ جلا دینا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ڈیمونیٹائزیشن غلط تھا یہ ثابت ہو گیا اور آپ زندہ ہیں۔ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟‘‘
Published: 31 Aug 2017, 2:50 PM IST
ایک دیگر شخص انوپ راگھو نے ویڈیو اَپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ڈیمونیٹائزیشن صرف ہدف حاصل کرنے میں ناکامی نہیں ہے، اس نے پورے ایک خطے کو بھی برباد کر دیا ہے۔‘‘
Published: 31 Aug 2017, 2:50 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Aug 2017, 2:50 PM IST
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز